ICC T20 ranking لندن،19اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان اپنی پوزیشنز پر موجود ہیں۔ ہندوستان کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم بدستور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کی رینکنگ میں 10 درجہ ترقی ہوئی جو اب 44ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے جبکہ حارث رؤف اور کیوی بولر اش سوڑھی 5، 5 درجے ترقی پاکر بالترتیب 11ویں اور 16ویں نمبر پر آگئے۔پاکستانی ٹیم کے اسپنر شاداب خان اس فہرست میں 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ بلے باز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا اس فہرست میں 5واں نمبر ہے۔ وہیں بولنگ میں ہندوستان کے روی چندرن ایشون بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔



