اسپورٹس

آئی پی ایل: اب تک ان اسٹار کھلاڑیوں کو رواں سیزن میں ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا

آئی پی ایل 2023 سیزن کے میچز جاری ہیں۔

IPL 2023 نئی دہلی ،19اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) آئی پی ایل 2023 سیزن کے میچز جاری ہیں۔ اب تک تمام ٹیمیں تقریباً 5-5 میچز کھیل چکی ہیں، لیکن کئی ایسے بڑے غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہیں اب تک کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ اس فہرست میں انگلینڈ کے کھلاڑی جیسن رائے ہیں ، جو اپنی تیز بیٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یہ کھلاڑی آسانی سے بڑے شاٹس لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماضی میں جیسن رائے Jason Roy نے پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،تاہم کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل میں جیسن رائے پر اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔ جیسن رائے کو آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔

وہیں انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ Joe Root آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کا حصہ ہیں۔ اس کھلاڑی نے اپنی بلے بازی سے کافی متاثر کیا ہے لیکن جو روٹ کو راجستھان رائلز کی جانب سے میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ وہیں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی موکی اوبید آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کا حصہ ہیں، لیکن انہیں اب تک میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ اگرچہ پچھلے سیزن میں انہیں کچھ میچ کھیلنے کا موقع ضرور ملا تھا لیکن اس سیزن میں اب تک کامیابی نہیں ملی ہے۔

گجرات ٹائٹنز کے متبادل کے طور پر سری لنکا کے کپتان داسن شناکا Dasun shanaka کو ٹیم میں شامل کیا گیا، جس کی کپتانی ہاردک پانڈیا کر رہے تھے۔ درحقیقت، داسن شناکا کا محدود اوور کا کیریئر شاندار رہا ہے، لیکن اب تک انہیں آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں میتھیو ویڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اس سیزن میں اب تک میتھیو ویڈ کو پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں ملی ہے۔

وہیں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی عقیل حسین نے اپنے کھیل سے کافی متاثر کیا ہے۔ عقیل حسین ویسٹ انڈیز کے علاوہ دنیا بھر کی کئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلتے ہیں۔ عقیل حسین آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کا حصہ ہیں، لیکن ابھی تک وہ بھی پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button