قومی خبریں

عتیق- اشرف قتل معاملہ میں پانچ پولیس اہلکار معطل

فرض کی انجام دہی میں لاپرواہی پر کی گئی کارروائی

الٰہ آباد،19اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے معاملہ میں تھانہ انچارج شاہ گنج اشونی کمار سنگھ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بادی النظر اس معاملہ میں لاپرواہی برتنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس کے ایک افسر نے اطلاع دی۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ عتیق اور اشرف قتل معاملہ میں شاہ گنج تھانہ کے ایس ایچ او اشونی کمار سنگھ، ایک سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبلوں کو بدھ کے روز معطل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی پائے جانے پر یہ اقدام اٹھایا گیا۔خیال رہے کہ مبینہ گینگسٹر اور سیاست داں عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کا پولیس حراست میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ انہیں پولیس کی جانب سے طبی معائنہ کے لیے کولون اسپتال کے احاطہ میں لے جایا جا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button