بین الاقوامی خبریںسرورق

واٹس ایپ اب 4 موبائل میں ایک ساتھ استعمال کیا جاسکے گا

پہلے صارفین فون میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے تھے لیکن اب وہ واٹس ایپ اکاؤنٹ 4فو نز میں استعمال کر سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کیسے؟

واشنگٹن :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)پہلے صارفین فون میں صرف ایک واٹس ایپ WhatsApp اکاؤنٹ استعمال کر سکتے تھے لیکن اب وہ واٹس ایپ اکاؤنٹ 4فو نز میں استعمال کر سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کیسے؟واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے ایک بڑا اپڈ یٹ لایا ہے۔ یہ ایک ایسا اپڈیٹ ہے، جس کا بہت سے لوگ بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ ساتھ ہی کچھ لوگ یہ بھی چاہتے تھے کہ پرائیویسی کی وجہ سے ایسی کوئی اپڈیٹ نہ لائی جائے۔ دراصل واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ صارفین کو چار فونز میں ایک اکاؤنٹ استعمال کرنے کی سہولت دے رہی ہے۔ اب تک، صارفین ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ جیسے مختلف آلات پر ایک اکاؤنٹ استعمال کر سکتے تھے لیکن فون پر نہیں۔ تاہم اب سب کچھ بدل جائے گا۔

نئے فیچر کا کیا فائدہ ہوگا؟

پہلے صارفین واٹس ایپ WhatsApp اکاؤنٹ صرف ایک فون میں استعمال کر سکتے تھے لیکن اب وہ واٹس ایپ اکاؤنٹ 4 فونز میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے صارفین کو سائن آؤٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی اور نہ ہی کسی دوسرے فون میں واٹس ایپ کھولنے سے چیٹ کا نقصان ہوگا۔ نئے فیچر سے خاص طور پر چھوٹے کاروباری مالکان کو فائدہ ہوگا۔ اس خصوصیت کے ساتھ، آپ کا کوئی بھی ملازم اب اسی WhatsApp Business اکاؤنٹ سے صارفین کو جواب دے سکے گا۔

ایک سے زیادہ فون پر ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ کیسے استعمال کریں؟

آپ اپنے فون کو زیادہ سے زیادہ 4 اضافی آلات سے لنک کر سکتے ہیں۔ لنک کرنے کا عمل ویسا ہی ہے جیسا کہ آپ WhatsApp کو ڈیسک ٹاپ سے لنک کرتے ہیں۔

اپنے فون پر واٹس ایپ کھولیں۔
سیٹنگس  میں ڈیوائس کو لنک کریں پر ٹیپ کریں۔(Tap More options/ Linked devices/Link a device)اپنے پرائمری فون کو اس ڈیوائس کی اسکرین پر رکھیں جس کو آپ لنک کرنا چاہتے ہیں، اور QR کوڈ اسکین کریں۔اب آپ کے دوسرے فون میں واٹس ایپ WhatsApp آن ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button