پونے: اے آر رحمن کے ’لائیو کانسرٹ‘ میں اچانک پہنچی پولیس
آر رحمن AR Rahman کے میوزک کانسرٹ میں اچانک پولیس پہنچ گئی
پونے ، یکم مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مہاراشٹر کے پونے میں گزشتہ شب آسکر فاتح موسیقار و گلوکار اے آر رحمن AR Rahman کے میوزک کانسرٹ میں اچانک پولیس پہنچ گئی اور کانسرٹ کو بند کروا دیا گیا۔ دراصل پونے کے راجہ بہادر مل علاقے میں ہو رہے اس کانسرٹ میں رات 10 بجے کے بعد کانسرٹ کی اجازت نہیں تھی۔ ایسے میں پولیس اہلکار کانسرٹ میں پہنچے اور وہاں اسٹیج پر جا کر شو کو رُکوا دیا۔ جس وقت پولیس شو کو رکوانے پہنچی، اس وقت اے آر رحمن اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے آر رحمن مائک لیے اسٹیج پر گانا گا رہے ہیں۔ اسی دوران وہاں اسٹیج پر چڑھ کر ایک پولیس افسر کانسرٹ کو روکنے کا اشارہ کرتا نظر آ رہا ہے۔
پولیس کے شو رُکوانے کے بعد اے آر رحمن اسٹیج کے پیچھے چلے گئے اور پھر پروگرام بند ہو گیا۔پولیس کے ذریعہ پروگرام رُکوانے کو لے کر اے آر رحمن نے تو کچھ نہیں کہا، لیکن انھوں نے پونے میں ہوئے اپنے شو کی کچھ تصویریں انسٹاگرام و ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔ انھوں نے اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’پیار دینے کے لیے پونے کا شکریہ۔انھوں نے پوسٹ میں یہ بھی وعدہ بھی کیا کہ جلد ہی وہ پھر سے آئیں گے اور لوگوں کے لیے گانا گائیں گے۔
AR Rahman’s Show Stopped By #PunePolice For Going Past 10 PM .#ARRahman pic.twitter.com/8tVqXLhg6y
— Punekar News (@punekarnews) May 1, 2023



