نئی دہلی ، 2 مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک صرف 8 ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 200 سے زیادہ میچ کھیلے ہیں۔ ان میں ایم ایس دھونی کا نام پہلے نمبر پر ہے۔ دھونی اب تک 243 آئی پی ایل میچ کھیل چکے ہیں۔ اگر چنئی سپر کنگز اس سیزن کے فائنل میں پہنچ جاتی ہے تو دھونی 250 آئی پی ایل میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ ویسے دنیش کارتک بھی آئی پی ایل کے زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنے میں دھونی سے پیچھے نہیں ہیں۔ اس ریس میں روہت شرما اور کوہلی بھی دھونی کو ٹکر دے رہے ہیں ۔دھونی 2008 یعنی آئی پی ایل کے پہلے سیزن سے مسلسل کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے 243 میچ کھیلے ہیں۔ آئی پی ایل میں ان کے 5052 رنز ہیں۔ وکٹ کیپر کے طور پر بھی وہ وکٹ کے پیچھے 182 شکار بنا چکے ہیں۔
وہیں دنیش کارتک بھی آئی پی ایل کے پہلے سیزن سے سرگرم ہیں۔اس تجربہ کار کھلاڑی نے اب تک 238 میچ کھیلے ہیں۔ یعنی کارتک کے حصے میں دھونی سے صرف 5 میچ کم آئے ہیں۔ کارتک اب تک 4475 رنز بنا چکے ہیں اور وکٹ کے پیچھے 177 شکار کر چکے ہیں۔وہیں ہٹ مین روہت شرما کے پاس 235 آئی پی ایل میچز ہیں۔ انہوں نے اس لیگ میں 6063 رنز بنائے ہیں۔وہیں کوہلی نے آئی پی ایل کے 232 میچ کھیلے ہیں اور اس لیگ میں ان کے سب سے زیادہ رنز (6988) ہیں۔نیز آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے آئی پی ایل میں 219 میچز ہیں۔ وہ اب تک 2594 رنز اور 145 وکٹیں لے چکے ہیں۔شیکھر دھون نے اب تک 212 آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں۔
ان کے نام 6506 رنز ہیں۔ گزشتہ سال کرکٹ کے تمام فارمیٹس کو الوداع کہنے والے سریش رینا نے آئی پی ایل میں 205 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے اس لیگ میں 5528 رنز بنائے ہیں۔ رابن اتھپا نے بھی گزشتہ سال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ وہ 205 آئی پی ایل میچ کھیل چکے ہیں۔ ان کے نام 4952 رنز ہیں۔



