قومی خبریں
مہاتما گاندھی کے پوتے ارون گاندھی کا 89 سال میں انتقال
ارون منی لال گاندھی مہاتما گاندھی کے دوسرے بیٹے منی لال کے بیٹے تھے۔
کولہا پور، 2 مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پوتے ارون گاندھی 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ان کی آخری رسومات آج کولہاپور میں ادا کی جائیں گی۔ ارون گاندھی کے بیٹے تشار گاندھی نے کہا کہ ان کے والد کی آخری رسومات آج کولہاپور میں ادا کی جائیں گی۔ ارون منی لال گاندھی مہاتما گاندھی کے دوسرے بیٹے منی لال کے بیٹے تھے۔
وہ 14 اپریل 1934 کو ڈربن، جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے۔ارون گاندھی کے والد اخبار انڈین اوپینین کے ایڈیٹر تھے۔ اور اس کی ماں سوشیلا اس اخبار کی پبلشر تھیں۔ ارون گاندھی کے پسماندگان میں اب ان کا بیٹا تشار، بیٹی ارچنا، چار پوتے اور پانچ پڑپوتے ہیں۔ارون گاندھی 1987 میں اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ میں آباد ہوئے۔ یہاں اس نے اپنی زندگی کے کئی سال میمفس، ٹینیسی میں گزارے۔



