نمازیوں پر ایف آئی آر،بریلوی علماء کی مخالفت
جمعہ اور عید کے دن سڑکوں پر نماز ادا کرنے پر سینکڑوں لوگوں کے خلاف درج ایف آئی آر کی سختی سے مخالفت
کانپور، 2 مئی::(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کانپور کے ممتاز علما نے رمضان کے آخری جمعہ اور عید کے دن سڑکوں پر نماز ادا کرنے پر سینکڑوں لوگوں کے خلاف درج ایف آئی آر کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ پولیس کی کاروائی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے، مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ نیز انہوں نے پوچھا کہ کیا حکومت یا ضلع انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی طور پر کوئی مذہبی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔اپنی ناراضگی کا حوالہ دیتے ہوئے علماء نے کانپور پولیس کمشنر سے ملاقات کی، ایک میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ہم سب اس جرم کے مجرم ہیں۔
نہ صرف 1,700 لوگوں کو گرفتار کیا جائے جن کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، بلکہ ہزاروں دیگر کو بھی ایف آئی آر میں درج جرائم کے لیے گرفتار کیا جائے۔پولیس چیف سے ملاقات کرنے والے وفد میں شہر قاضی (بریلوی) مشتاق مشاہدی، شہر قاضی (دیوبندی) قاری معمور احمد اور علماء اہل سنت مشاوراتی بورڈ کے بینر تلے درجن بھر دیگر علماء شامل تھے۔ پچھلے ہفتے کانپور پولیس نے بجریا، جاج مئو اور بابوپوروا میں 1,700 سے زیادہ لوگوں کے خلاف سڑکوں پر نماز پڑھنے اور آئی پی سی کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر تین ایف آئی آر درج کئے گئے تھے۔



