قومی خبریں

شرد پوار کے اعلان استعفیٰ کے بعد استعفوں کی بوچھار، تھانے کی پوری اکائی مستعفی

کسے ملے گی این سی پی کی کمان! ممبئی میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس،

ممبئی ، 3 مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) شرد پوار نے 1999 میں این سی پی کی تشکیل کی تھی۔ وہ گزشتہ 24 سالوں سے پارٹی کے قومی صدر تھے۔ لیکن اب انہوں نے بیچ میں ہی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ لیکن پوار کے استعفیٰ پر ابھی تجسس برقرار ہے۔ دراصل خود پارٹی کے کچھ رہنما اب ان پر استعفیٰ واپس لینے اور پارٹی کی کمان اپنے پاس رکھنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، ایسے میں شرد پوار نے غور کرنے کے لیے 2 سے 3 دن کا وقت مانگا ہے۔ اس درمیان پارٹی کے سینئر رہنما جتیندر اوہاڈ نے استعفی دے دیا ہے اور خبر ہے کہ ٹھانے کی این سی پی کی پوری اکائی مستعفی ہو گئی ہے۔پارٹی لیڈر چھگن بھجبل نے اس بیچ نیا فارمولا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی شرد پوار کو منانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر وہ راضی ہوجاتے ہیں تو وہ صدر رہیں گے۔ لیکن اگر وہ راضی نہ ہوئے تو کمیٹی اجلاس کر کے نئے صدر کا فیصلہ کرے گی۔

تاہم، چھگن بھجبل نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سپریا سولے قومی صدر بنیں جو ملک بھر میں پارٹی کا کام دیکھیں اور اجیت پوار کو مہاراشٹر میں این سی پی کی کمان دے دی جائے۔مہاراشٹر میں این سی پی کے کارکنان اور حامی صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے شرد پوار کے فیصلے سے افسردہ ہیں۔ وہ شرد پوار سے اپنا فیصلہ بدلنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ کچھ کارکن دھرنے پر بھی بیٹھ گئے ہیں۔

این سی پی کارکن سندیپ کالے نے اپنے خون سے شرد پوار کو خط لکھا ہے۔ سندیپ نے لکھا،’سر، آپ کا یہ فیصلہ کسی کو قبول نہیں ہے۔ اس صدمے سے ہم یتیم ہو گئے ہیں۔ شرد پوار، آپ ہمارے خدا، ہمارے آئیڈیل ہیں۔ استعفیٰ دینے کا فیصلہ واپس لینے کے لیے میں آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں۔دوسری جانب شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے نے صبح فیس بک لائیو کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کرناٹک انتخابات میں مہم چلانے سے پہلے میں نے صبح کی سیر کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس دوران میری ملاقات بی ایم سی کے صفائی کارکن سندیش پوار سے ہوئی۔ سندیش نے بتایا کہ انہوں نے کل ٹی وی پر شرد پوار کے فیصلے کے بارے میں دیکھا اور انہیں بہت برا لگا اور پوار صاحب کو فیصلہ واپس لینا چاہئے۔ سپریا سولے نے شرد پوار کے لیے ان کی بے پناہ حمایت اور پیار کے لیے سندیش پوار کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کسے ملے گی این سی پی کی کمان! ممبئی میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، جتیندر اوہاڈ سمیت کئی رہنما مستعفی

شرد پوار کے این سی پی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد نئے صدر کو لے کر تجسس برقرار ہے۔ پارٹی کارکنان شرد پوار سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں، جبکہ پارٹی لیڈران اجلاس کر کے اس صورت حالا پر فیصلہ کے لیے غور و غوض کر رہے ہیں۔جہاں ایک طرف پارٹی لیڈر اور کارکنان شرد پوار سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اپنا فیصلہ بدلیں اور صدر بنے رہیں، تو وہیں پارٹی لیڈر چھگن بھجبل نے نیا فارمولہ پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم شرد پوار کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اگر وہ راضی ہوجاتے ہیں تو وہ صدر رہیں گے لیکن اگر وہ متفق نہ ہوئے تو کمیٹی اجلاس کر کے نئے صدر کا فیصلہ کرے گی۔ تاہم، چھگن بھجبل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سپریا سولے قومی صدر بنیں، ملک بھر میں پارٹی کا کام دیکھیں۔ اس کے ساتھ ہی اجیت پوار کو مہاراشٹر میں این سی پی کی کمان ملنی چاہئے۔دریں اثنا، این سی پی لیڈر جتیندر اوہاڈ سمیت کئی لیڈروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔اجیت پوار بھی این سی پی کے دفتر (وائی بی چوان سینٹر) پہنچ گئے ہیں، جہاں این سی پی لیڈروں کا اجلاس جاری ہے۔

شرد پوار اور سپریا سولے ممبئی میں این سی پی کے دفتر پہنچ گئے ہیں، پرفل پٹیل بھی دفتر میں موجود ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تھوڑی دیر میں این سی پی کمیٹی کی میٹنگ ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف اجیت پوار کے گھر پر این سی پی لیڈروں کا اجتماع ہے۔ این سی پی کے ممبران اسمبلی ان سے ملنے پہنچ رہے ہیں۔ شرد پوار سے ملاقات کے بعد کچھ ایم ایل اے اجیت پوار سے ملنے گئے۔یاد رہے کہ این سی پی کے کارکنان اور حامی صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے شرد پوار کے فیصلے سے افسردہ ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ شرد پوار سے اپنا فیصلہ بدلنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، شرد پوار کے ایک حامی نے تو انہیں خون سے خط لکھا ہے، جس میں اس نے اپیل کی ہے کہ شرد پوار صدر کے عہدے پر برقرار رہیں۔ کچھ کارکن دھرنے پر بھی بیٹھ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button