بین الاقوامی خبریں

روسی صدر پوتن پر یوکرین کا ڈرون حملہ روسی ڈیفنس فورسز کی فوری کارروائی سے بچی جان

سنسنی خیز خبر سامنے آرہی ہے کہ یوکرین نے روسی صدر ولادمیر پوتن کو ہلاک کرنے کے مقصد سے ڈرون حملہ کیا

ماسکو ، 3 مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ایک طرف روس کا یوکرین پر حملہ جاری ہے، اور دوسری طرف یہ سنسنی خیز خبر سامنے آرہی ہے کہ یوکرین نے روسی صدر ولادمیر پوتن کو ہلاک کرنے کے مقصد سے ڈرون حملہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرس نے ایک روسی نیوز ایجنسی کے حوالے سے اس سلسلے میں جانکاری دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کریملن نے اس حملے کو ایک ’پلانڈ ٹیررسٹ ایکشن‘ (منصوبہ بند دہشت گردانہ کارروائی) تصور کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حملے کے لیے دو ڈرون کا استعمال کیا گیا، لیکن دونوں ہی ڈرون کو روسی ڈیفنس فورسز نے تباہ کر دیا۔

کریملن کی طرف سے جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ صدر پوتن پوری طرح سے محفوظ ہیں اور بلڈنگ کو بھی کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔ گویا کہ روسی ڈیفنس فورسز کی فوری کارروائی سے یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام ہو گیا ہے اور روسی صدر پوتن بال بال بچ گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سلسلے میں یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ کریملن پر جس ڈرون حملے کی بات کی جا رہی ہے، اس میں یوکرین کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button