قطر نے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تبادلے کے لیے "ابو سمرہ” زمینی گزر گاہ کھول دی
قطر نے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تبادلے کے لیے "ابو سمرہ” زمینی گزر گاہ کھول دی
دبئی:(ایجنسیاں)قطر میں کسٹم جنرل اتھارٹی کی زمینی راستوں کی انتظامیہ نے ’ابو سمرہ‘ کی سرحدی گزر گاہ کے ذریعے قطر اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تبادلے کو کھولنے سے متعلق اقدامات اتوار کے روز شروع کر دیئے۔
إدارة الجمارك البرية بالهيئة العامة للجمارك تبدأ مهامها الجمركية في فتح المجال لإجراءات التبادل التجاري بين دولة قطر والمملكة العربية السعودية، وذلك في عمليتي الاستيراد والتصدير للبضائع والشحنات التجارية، والمحددة وفق الشروط المعلن عنها من قبل الهيئة.#قناhttps://t.co/vhFn4sfVdI pic.twitter.com/0hRWfyl7ma
— وكالة الأنباء القطرية (@QatarNewsAgency) February 14, 2021
قطری سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس پیش رفت کا مقصد سامان اور تجارتی کھیپوں کی درآمد اور برآمد کا سلسلہ شروع کرنا ہے۔قطر کے حکام نے سعودی عرب میں سلویٰ کی سرحدی گزر گاہ سے قطر میں ابو سمرہ کی گزر گاہ تک آنے والے سامان کی نقل و حرکت کے حوالے سے کرونا وائرس ے متعلق احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر لاگو کی ہیں۔
قطری حکام کے مطابق سعودی عرب سے سامان لانے والے ڈرائیوروں کے لیے مملکت کی وزارت صحت کا تصدیق شدہ سرٹفکیٹ لازم ہو گا جو یہ ثابت کرے کہ ان افراد کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ 72 گھنٹوں سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔سعودی عرب اور قطر کے درمیان زمینی سرحد کے ذریعے آمد و رفت کا سلسلہ تین برس بعد پہلی مرتبہ 9 جنوری کو دوبارہ شروع ہوا۔
اس سے قبل سعودی عرب نے 4 جنوری کو قطر کے ساتھ زمینی ، سمندری اور فضائی حدود کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے 5 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان تمام سرحدوں کے کھولے جانے کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔




