دلچسپ خبریں

نو سالہ لڑکے نے کمائے 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر

نو سالہ لڑکے نے کمائے 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر

آن لائین ڈیسک
امریکہ کے نامور جریدے فوربز میگزین نے یوٹیوب اسٹار کی سالانہ آمدنی سے متعلق فہرست جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ 9 سالہ بچے ریان نے ایک سال میں ویڈیوز سے 2کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کمائی کی۔

فوربز کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں سال 2020 کے دوران یوٹیوب ویڈیوز سے ریکارڈ کمائی حاصل کرنے والے اسٹارز کے نام شامل ہیں۔

گزشتہ برس کی طرح امسال بھی یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمانے والوں میں 9 سالہ ریان سرفہرست ہیں۔

ریان نے یوٹیوب پر ‘ریانز ورلڈ‘ کے نام سے چینل بنایا ہوا ہے جہاں وہ کھلونوں اور گیمز کے حوالے سے ویڈیوز بناتے اور اُن کا ریویو دیتے ہیں، عام طور پر کم سن بچے اُن کی سائنسی تجربات، میوزک ویڈیوز ، گیم کھیلنے کی ویڈیوز دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button