سعودیہ میں پہلے انگریزی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز،پوپ گانے بجیں گے
اب سعودی عرب میں بھی انگریزی زبان کے پہلے مغربی تجارتی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز کر دیا گیا
ریاض، 15مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اب سعودی عرب میں بھی انگریزی زبان کے پہلے مغربی تجارتی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز کر دیا گیا ایم بی سی گروپ جو سعودی عرب کے پہلے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن MBC LOUD FM اور پینوراما ایف ایم کا بانی ہے نے اتوار کو اس ریڈیو اسٹیشن کا آغاز کیا۔یہ ایف ایم نوجوانوں اور بڑھتے ہوئے انگریزی بولنے والے سامعین کے لیے مختلف پروگرام نشر کرے گا۔اب تک جدہ، دمام اور دارالحکومت ریاض میں نشریات کا آغاز ہو چکا ہے۔معلومات کے مطابق، اسٹیشن ایک ہم عصر ہٹ ریڈیو (سی ایچ ار) فارمیٹ کی پیروی کرتا ہے۔یہ فارمیٹ 18 سے 35 سال کی عمر کے سامعین کی ضروریات کو مدنظر رکھتا ہے، جو کہ موسیقی کی پیشکش کے لیے انتہائی مطلوب ڈیموگرافک ہے۔
چینل موجودہ رجحانات کے مطابق مقبول موسیقی پیش کرے گا جس کا تعین امریکی اور برطانوی ٹاپ 40 چارٹس کے ذریعے کیا گیا ہے۔ایم بی سی گروپ کے چیئرمین ولید الابراہیم نے ایک پریس ریلیز بیان میں کہا کہ تفریح اور نشریات کے شعبے میں سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے تحت ہمارا مقصد پورے ملک میں متنوع سامعین تک پہنچنا ہے۔دریں اثنا، زیاد حمزہ، ایم بی سی گروپ ڈائریکٹر آڈیو، ریڈیو اور میوزک نے کہا کہ ہمارا مشن مخصوص ریڈیو مواد کی پیشکش کے ذریعے سامعین کو دنیا بھر میں دوسروں کے ساتھ جوڑنا ہے۔ ان کا چار گھنٹے کا شو، جس کا عنوان ’دی ڈیلی ویک اپ‘ ہے، صبح 6 بجے سے 10 بجے تک چلے گا اور یہ براہ راست کال کے ساتھ میوزک اور فیچر گیمز پر مشتمل ہو گا۔چینل ایک خصوصی سنڈیکیٹ فیڈ بھی پیش کرے گا جس میں شام 4 بجے سے شام 7 بجے تک، ریان سیکرسٹ اور سیزانی موجود ہوں گے۔



