بین ریاستی خبریںسرورق

بدایوں میں برڈ فلو کامعاملہ سامنے آنے کے بعد گوشت کی فروخت پر پابندی ، شروع ہواسینٹائزیشن

بدایوں میں برڈ فلو کامعاملہ سامنے آنے کے بعد گوشت کی فروخت پر پابندی ، شروع ہواسینٹائزیشن

فلو

بدایوں: (اردودنیا.اِن) یوپی کے ضلع بدایون میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے پرندوں سمیت ہر قسم کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ سرکاری معلومات کے مطابق برڈن فلو کا پہلا کیس بدایوں کے بلسی نگر میں سامنے آیا ہے۔

چکن کے نمونے کی ٹیسٹ رپورٹ میں برڈ فلو کی تصدیق ہونے کے بعد حکام نے احتیاط میں اضافہ کیا ہے۔بلسی علاقہ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رادھیشیم بہادر سنگھ نے پیر کے روز بتایا کہ بلسی نگر کے رہائشی وارڈ نمبر 3کے شاداب کی مرغی کی دکان سے ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ لئے گئے نمونوں کی تصدیق ہوگئی ہے جس میں برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔

سنگھ نے کہا کہ چکن کے گوشت کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک کلومیٹر کے دائرے میں چکن کی دکانوں اور پولٹری فارم سے نمونے لئے جارہے ہیں ، دس کلو میٹر کے اندردکانوں اور پولٹری فارموں سینٹائزیشن کرایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button