بین الاقوامی خبریں

16 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر خاتون ٹیچر گرفتار

پولیس نے ٹیچر ٹریسی کو سان برنارڈینو کاؤنٹی کے مرکزی حراستی مرکز میں منتقل کر دیا

نیویارک،22مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) امریکہ میں 6 سال پیشتر Yucaipa ہائی اسکول میں ٹیچر آف دی ایئرکے طور پر منتخب کی جانے والی معلمہ کو ایک کم عمر لڑکے کے ساتھ مبینہ جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔گذشتہ جمعرات کی نصف شب پولیس نے اس کے دروازے پر دستک دی اور اسے 16 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔فاکس نیوز ٹی وی سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا کہ مقامی حکام کا خیال ہے کہ 38 سالہ ریاضی کی ٹیچر ٹریسی وانڈر ہولسٹ Tracy Vanderhulst کے دیگر طلبا کے ساتھ بھی تعلقات ہوسکتے ہیں۔

پولیس نے ٹیچر ٹریسی کو سان برنارڈینو کاؤنٹی کے مرکزی حراستی مرکز میں منتقل کر دیا تھا جہاں اسے ہفتے کو 30,000 ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ اخبار کونن ڈیلی کے مطابق اس کے اسکول نے پہلے اسے اپنے فیس بک پلیٹ فارم پر کیوٹ اور اختراعی خصوصیات کی حامل معملہ قرار دیا تھا۔ اسکول کا کہنا ہے کہ ہمیں امید تھی کہ اس ٹیچر کی وجہ سے بچوں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ سنہ 2020ء میں اس کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ نو ہزار ڈالر تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ٹیچر کا لڑکے کے ساتھ تعلق کا پتا لڑکے کے خاندان نے لگایا تاہم اس لڑکے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ معلمہ نے اپنے ہی شاگرد کے ساتھ کئی بار خفیہ طور پرتعلق قائم کیا اور اسے اپنے ساتھ جنسی عمل پر اُکسایاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button