دلچسپ خبریںسرورق

کتے کو یونیورسٹی کی "اعزازی” ڈگری-

معذور طالبہ کی پڑھائی مکمل کرنے میں مدد کرنیوالے کتے کو بھی ڈگری مل گئی

لندن:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)امریکہ میں معذور طالبہ کی پڑھائی مکمل کرنے میں مدد کرنے والے کتے کو بھی ڈگری مل گئی۔امریکہ کی سیٹن ہال یونیورسٹی Seton Hall University نے ڈپلوما مکمل ہونے پر اپنی ایک معذور طالبہ کے ساتھ اس کےمددگار کتے کو بھی ڈگری دے دی۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کتے کو دینے کے لیے خصوصی طور پر ڈوگی ڈپلوما بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق، یہ کتا وہیل چیئر پر بیٹھی اپنی مالکن گریس ماریانی Grace Mariani کے ساتھ روزانہ یونیورسٹی آتا تھا اور اس کی مدد کرتا۔

اسی لیے یونیورسٹی کی جانب سے’کنووکیشن‘ میں گریس ماریانی کے ساتھ جسٹن (کتے) کو بھی اسٹیج پر بلایا گیا اور تالیوں کی گونج میں اسے ڈگری سے نوازا گیا۔

جسٹن خوشی خوشی اسٹیج پر آیا اور دم ہلاتے ہوئے اس نے اپنی ڈگری کو اپنے منہ میں دبایا اور فوٹوگرافر کی طرف دیکھ کر تصویر بھی بنوائی۔واضح رہے کہ گریس ماریانی نےسیٹن ہال یونیورسٹی سے بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button