قومی خبریں

حج 2023: پہلی بار 4000 خواتین محرم کے بغیر سفر حج پر روانہ

تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے، جب خواتین محرم کے بغیر یعنی شوہر یا کسی مرد کے بغیر تنہا حج پر جا رہی ہیں

نئی دہلی ،30مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے، جب خواتین محرم کے بغیر یعنی شوہر یا کسی مرد کے بغیر تنہا حج پر جا رہی ہیں۔ ملک بھر میں صرف حج پر جانے والی خواتین کی تعداد 4000 ہو گئی ہے۔ صرف دہلی سے 39 خواتین حج پر جا رہی ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے دہلی ہوائی اڈے سے 39 خواتین کے ایک گروپ کو یاترا کے لیے ہری جھنڈی دکھائی۔ مرکزی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے اس دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پر میناکشی لیکھی نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں خواتین خود انحصار ہو رہی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج خواتین اکیلے ہی حج پر جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے اس سفر کے حوالے سے مثبت آراء موصول ہو رہی ہیں۔سعودی ایئرلائنز نے یہ بھی کہا کہ پہلی بار حج کا عمل اتنے اچھے طریقے سے کیا جا رہا ہے۔میناکشی لیکھی نے کہا- سعودی میں خصوصی انتظامات کیے گئے مرکزی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے مزید کہا کہ خواتین کو حج کے لیے فٹنس ٹریننگ بھی دی گئی ہے، تاکہ انہیں پیدل چلنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ اس کے علاوہ سعودی میں ان کے قیام کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سفر کے دوران اگر کسی کی طبیعت خراب ہو جائے تو ان کے لیے طبی سہولیات پر پوری توجہ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ حکومت سعودی عرب نے حج پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے دو سال قبل اعلان کیا تھا کہ خواتین اب محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔سعودی عرب نے سن دو ہزار چودہ میں حج سے متعلق نئی پالیسیوں کا اعلان کرتے ہوئے پینتالیس برس سے زیادہ عمر کی خواتین کو چار کے وفد میں آنے کی اجازت دی تھی اور خواتین پر مشتمل اس طرح کے وفد پہلی بار سن دو ہزار پندرہ میں حج کے لیے پہنچے تھے۔خیال رہے کہ اسلام کے کسی بھی فقہی مسلک میں محرم کے بغیر سفر حج کی اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button