بین الاقوامی خبریں

امریکہ: قرض کی حد بڑھانے کے سمجھوتے پر ووٹنگ

۔کیون میکارتھی نے صدر جو بائیڈن کے ساتھ بات چیت میں امریکہ کے قرضوں کی حد بڑھانے اور انتظامیہ کے اخراجات میں کمی پر سمجھوتا کیا تھا

نیویارک، 31مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) امریکہ کے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی Speaker Kevin McCarthy قدامت پسند قانون سازوں کی تنقید کے باوجود منگل کو اپنے ری پبلکن ساتھیوں کو قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ معاہدے پر قائل کرنے کے لیے متحرک رہے۔کیون میکارتھی نے صدر جو بائیڈن کے ساتھ بات چیت میں امریکہ کے قرضوں کی حد بڑھانے اور انتظامیہ کے اخراجات میں کمی پر سمجھوتا کیا تھا جس کے بعد امریکہ کے دیوالیہ ہونے کے خدشات معدوم ہوئے۔امریکہ کی کانگریس میں بند دروازوں کے پیچھے طویل اجلاس میں اسپیکر میکارتھی نے ری پبلکن قانون سازوں کوسمجھوتے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ان سے سوالات کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بل میں موجود اخراجات کم کرنے کو نظر انداز نہ کریں جو اب بھی ری پبلکن پارٹی کے کئی قدامت پسند قانون سازوں کی خواہش سے کہیں کم ہے۔طویل ملاقات سے نکلتے ہوئے کیون میکارتھی کا کہنا تھا ’’ہم بل منظور کرنے جا رہے ہیں۔امریکہ میں قرض کی حد بڑھانے سے متعلق ایک بل بدھ کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ سے اس بل کی فوری منظوری اس بات کو یقینی بنائے گی کہ حکومت کی جانب سے سوشل سیکیورٹی کی مد میں رقم وصول کرنے والوں، سابق فوجیوں اور دیگر افراد کو ادائیگیاں جاری رہ سکیں گی جب کہ محکمہ خزانہ کو قرضوں کی ادائیگی کی اجازت سے مالیاتی افرا تفری کو روکا جاسکے گا۔

ایوان میں پیش کیا جانے والا یہ بل 99 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آئندہ دو برس کے لیے اخراجات کو محدود کیا گیا ہے جب کہ اس میں قرض کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ایک ایسے وقت میں جب چندہی قانون سازوں کے مکمل طور پر مطمئن ہونے کی توقع ہے، بائیڈن اور میکارتھی وفاقی ڈیفالٹ کو روکنے کے لیے سیاسی مرکز سے اکثریت کی حمایت حاصل کرنے پر بھروسہ کر رہے ہیں۔ایوان نمائندگان میں بل کی منظوری کے لیے 435 میں سے 218 ارکان کے ووٹ درکار ہوں گے۔ایوان میں انتہائی دائیں بازو کیارکان پر مشتمل ہاؤس فریڈم کاکس کے رہنماؤں نے اس سمجھوتے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہیکیوں کہ وہ اخراجات میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں جب کہ انہوں نے اس بل کے کانگریس میں جانے کو روکنے کی کوشش کا عزم ظاہر کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button