فحش سائٹ پرخاتون کی تصویر دیکھنے کے بعد کالز آنے لگیں۔معاملہ جان کر پولیس والے بھی حیران رہ گئے۔
جوئے میں ہارنے کے بعد شوہر نے بیوی کو جسم فروشی پر مجبور کر دیا۔
احمد آباد :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) جوئے اور سٹے بازی میں پیسے ہارنے کے بعد گجرات کے احمد آباد میں ایک شخص نے بیوی پر بازی لگا کر پیسے کمانا شروع کر دیے ۔ ملزم نے بیوی کو اپنے دوستوں کے پاس جسم فروشی کے لیے بھیجنا شروع کر دیا ۔ اس سے ملنے والی رقم سے وہ جوا کھیلتا تھا۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔احمد آباد کی نروڈا پولیس کو اس معاملے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق شکایت کنندہ خاتون، جو اب اتر پردیش میں اپنے والد کے گھر ہے ، نے بتایا کہ اس کی ملاقات وشال بھوسر سے 2016 میں ممبئی میں ہوئی تھی اور وہ ایکدوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے تھے۔ 2018 میں، وہ احمد آباد آئی اور وشال بھوسر
سے شادی کی۔ اس نے کہا کہ 2021 میں بھوسر جوئے میں بہت زیادہ مشغول تھا اور جب بھی اسے نقصان ہوتا تو وہ اس پر حملہ کرتا تھا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کے وشال بھوسر سے جب شادی کی تھی اس نے کہا تھا کہ وہ بڑا بزنس مین ہے۔ شادی کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی۔
متاثرہ خاتون کو معلوم ہوا کہ شوہر کرکٹ اور جوئے پر سٹے بازی کا عادی تھا۔ اس کے بعد اس نے اپنے شوہر کو بار بار سمجھایا لیکن وہ اس کی بات نہیں مان رہا تھا۔ ملزم کا بیوی سے جھگڑا شروع ہوگیا۔ وہ سٹے بازی میں پیسے ہارتا رہا۔ جب وہ بہت زیادہ قرض میں ڈوب گیا تو اس نے اپنی بیوی کو جسم فروشی کے لیے اپنے دوستوں کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ بیوی نے اس پر اعتراض کیا تو اس نے بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔شوہر کو جوا کھیلنے اور سٹے بازی سے روکنے پر بیوی کومارا پیٹا گیا۔ملزم نے اپنی بیوی کو دھمکیاں دے کر جسم فروشی پر مجبور کر دیا۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم سے اس نے سٹے بازی شروع کر دی، اور جن سے اس نے سٹے بازی کے لیے پیسے لیے تھے، ان کے پیسے بھی واپس کر دیے۔
شوہر نے بیوی کی تصویر اورموبائل نمبر ایک پورن سائٹ پر پوسٹ کیا۔
شکایت کنندہ نے بتایا کہ نومبر میں اسے گھر سے نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ دہلی میں ایک دوست کے پاس رہی۔ اس نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے اپنی بیٹی کی تحویل میں دینے سے انکار کر دیا۔بعد میں اسے معلوم ہوا کہ وشال بھوسر نے اس کے کچھ تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے اس کی عریاں تصویریں بنائی تھیں اور اسے اپنے دوستوں سنیل چوکر، ارمیلا، اجے، ابھیشیک کے ساتھ شئیر کیں۔اور متاثرہ کے موبائل نمبر کے ساتھ یہ تصاویر ایک فحش ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی تھیں۔ متاثرہ کو مسلسل کالز آنے کے بعد، اس نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔



