اڈیشہ میں ایک اور ٹرین حادثہ، مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
اڈیشہ میں ایک اور ٹرین حادثہ پیش آیا ہے
بھونیشور،5جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اڈیشہ میں ایک اور ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ بارگڑھ ضلع کے میندھا پلی کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ایسٹ کوسٹ ریلوے نے کہا کہ ایک پرائیویٹ سیمنٹ فیکٹری کے ذریعے چلائی جانے والی مال ٹرین کی کچھ بوگیاں بارگڑھ ضلع میں میندھا پلی کے قریب فیکٹری کے احاطے کے اندر پٹری سے اتر گئیں۔ اس معاملے میں ریلوے کا کوئی کردار نہیں ہے۔یہ ایک نجی سیمنٹ کمپنی کی مکمل طور پر نیرو گیج سائڈنگ ہے۔ تمام بنیادی ڈھانچے بشمول رولنگ اسٹاک، انجن، ویگن، ٹرین ٹریک (نیرو گیج) کا کمپنی کی طرف سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ اس سے قبل ہاوڑہ جانے والی 12864 بنگلورو-ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس کے کئی ڈبے پہلے پٹری سے اترے اور جمعہ کی شام تقریباً 7.30 بجے اڈیشہ کے بالاسور کے قریب ملحقہ ٹریک پر گر گئے۔دوسری طرف سے شالیمار سے چنئی جانے والی رومنڈل ایکسپریس تیز رفتاری سے آرہی تھی۔
ہاوڑہ اور کورومنڈل ایکسپریس کے درمیان ٹکر اتنی شدید تھی کہ کورومنڈل ایکسپریس کی بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں اور دوسرے ٹریک پر آنے والی مال ٹرین سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 275 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 900 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
#WATCH | Some wagons of a goods train operated by a private cement factory derailed inside the factory premises near Mendhapali of Bargarh district in Odisha. There is no role of Railways in this matter: East Coast Railway pic.twitter.com/x6pJ3H9DRC
— ANI (@ANI) June 5, 2023



