قومی خبریں

امریکہ جارہے ایئرانڈیا کے طیارہ میں آئی خراب، روس میں ایمرجنسی لینڈنگ

دہلی سے امریکہ کے سان فرانسسکو جارہی ایئر انڈیا کی AI173 فلائٹ کی روس کے مگدن میں ایمرجنسی لینڈنگ

نئی دہلی ،6جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ایئرانڈیا کی فلائٹ کی روس میں ایمرجنسی لینڈ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دہلی سے امریکہ کے سان فرانسسکو جارہی ایئر انڈیا کی AI173 فلائٹ کی روس کے مگدن میں ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے۔ انجن میں تکنیکی خرابی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس فلائٹ میں کل 216 مسافر سوار تھے۔ ساتھ ہی 16 کرو ممبرز بھی فلائٹ میں موجود تھے۔ایئر انڈیا کی طرف سے دی گئی آفیشیل معلومات میں بتایا گیا ہے کہ سبھی مسافروں کو گراونڈ پر سپورٹ دیا جارہا ہے۔ انہیں جلد از جلد اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کیلئے متبادل بندوبست کیا جائے گا۔ طیارہ اس وقت ضروری جانچ سے گزر رہا ہے۔ مسافروں کو ہوئی پریشانی کیلئے ہم افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

بوئنگ 777 کے روٹ کو ڈائیورٹ کرنے سے ایک دن پہلے ہی اس کو بنانے والی کمپنی کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کے سی ای او اسکاٹ کربئے کا کہنا تھا کہ روس کے ایئر اسپیس کا استعمال کرکے ایئرلائنز کے ذریعہ امریکی شہریوں کو لے کر جانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ایئر انڈیا کے دہلی سے سان فرانسسکو جارہے طیارہ میں کل کتنے امریکی شہری سوار تھے۔ ایئرلائنز کی طرف سے ایسی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button