بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

گرلز ہاسٹل میں طالبہ سے ریپ کے بعد قتل، مشتبہ ملزم کی ریلوے ٹریک پر نعش

پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکی کا جنسی زیادتی (Rape) کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

ممبئی ،7جون :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ممبئی کے مرین ڈرائیو (Marine Drive) سے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ ممبئی کے گورنمنٹ گرلز ہاسٹل میں 18 سالہ لڑکی برہنہ حالت میں مردہ پائی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی کی عصمت دری کی گئی اور پھر قتل کر دیا گیا۔ اس معاملہ میں مشتبہ سیکورٹی گارڈ نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے بدھ کو اس کی جانکاری دی۔ متوفی کی شناخت پرکاش کنوجیا کے طور پر کی گئی ہے، جو اسی ہاسٹل میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس سے ایک روز قبل ممبئی کے چرچ گیٹ علاقے میں گرلز ہاسٹل سے 19 سالہ لڑکی کی نعش ملی تھی۔خبر رساں کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکی کا جنسی زیادتی (Rape) کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس کے کمرہ کو باہر سے بند کر دیا گیا تھا اور وہ اندر مردہ پائی گئی۔ اس کے پرائیویٹ پارٹس پر بھی چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں اور اس کے گلے میں اسکارف بندھا ہوا تھا۔ تاہم لڑکی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس اب پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ـپہلے کہا جا رہا تھا کہ اس کیس میں ملوث ملزم مفرور ہے لیکن وہ چرنی روڈ ریلوے ٹریک کے قریب مردہ پایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پرکاش نے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ممبئی کے مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن نے اس کے خلاف عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ گرلز ہاسٹل چرنی روڈ اسٹیشن کے بالکل پیچھے ہے۔ متوفی مشتبہ ملزم چوتھی منزل پر اکیلا رہتا تھا۔ نعش کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ فی الحال اس پورے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button