بین الاقوامی خبریںسرورق

نابینا نجومی بابا وانگا کی 2023 کے بارے میں ایک اہم پیشین گوئی سامنے آگئی

مایہ ناز خاتون نجومی آنجہانی vangeliya pandeva gushterova عرف بابا وانگا جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا،

لندن:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مایہ ناز خاتون نجومی آنجہانی vangeliya pandeva gushterova عرف بابا وانگا جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا، انہوں نے گزشتہ پیشگوئیوں کی طرح 2023 کے حوالے سے بھی ایک بڑی پیشگوئی کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق بابا وانگا سے متعلق افواہیں ہیں کہ انہوں نے مرنے سے قبل دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیش گوئیاں کی ہیں جن میں سے بہت سی درست ثابت ہوئیں، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی۔

بابا وانگا کو ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2023 سے متعلق ایک تباہ کن ایٹمی تباہی کی پیش گوئی کی تھی، کہا جاتا ہے کہ نجومی خاتون نے 2023 میں ایک بڑے جوہری پاور پلانٹ کے دھماکے سے خبردار کیا تھا جس سے ایشیا میں زہریلے بادلوں کا راج ہوگا۔بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ کئی ممالک اس دھماکے سے متاثر ہو سکتے ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں ہوا میں کئی سنگین بیماریاں پھیلیں گی جس سے لوگ بیمار ہوجائیں گے۔vangeliya pandeva gushterova ونجیلیا پانڈیوا گشترووا 12 سال کی عمر میں رومانیہ میں دھول کے طوفان کے دوران مبینہ طور پر اپنی بینائی سے محروم ہوگئیں تھیں۔ اس کے پیروکاروں کا دعویٰ ہے کہ اس دوران اسے یہ صلاحیت حاصل ہوئی۔

بابا وانگا کی 2023 کیلئے کی گئی دیگر پیشگوئیاں

بابا وانگا کے مطابق سال 2023 میں آنے والی نسل کو لیبارٹریز میں تیار کیا جائے گا یعنی یہ رجحان بڑھ جائے گا کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروائیں گے۔اس کے علاوہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے رنگ اور خصوصیات کا بھی انتخاب کرسکیں گے، ناصرف یہ بلکہ بابا وانگا نے یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ قدرتی پیدائش پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

آنجہانی نجومی کے مطابق، اس بات کا قوی امکان ہے کہ 2023 میں زمین کا مدار تبدیل ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اس مقام تک پہنچ جائے گی جہاں یہ لوگوں کے لیے پریشان کن حالات پیدا کر سکتی ہے، جیسا کہ 56 سال پہلے ہوا تھا۔2023 کے حوالے سے بابا وانگا کی جانب سے ماضی میں کی گئی پیش گوئیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ زمین پر رہنے والے لوگ خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے، پیش گوئی کے مطابق یہ دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بابا وانگا کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد اور 2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی جیسی بڑی پیش گوئیاں کی تھیں جو پوری ہوئیں۔اس کے علاوہ، اس نے 2022 کے لیے کچھ پیشین گوئیاں کیں، جن میں سے دو سچ ہوئیں  ایک خطرناک زلزلہ اور سیلاب کا خطرہ، اور پینے کے پانی کی کمی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button