بین الاقوامی خبریں

بیشترعالم اسلام میں عید الاضحی 28 جون کو ہونا ممکن نہیں: عالمی فلکیاتی مرکز

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے ذو الحج 1444 ہجری کے چاند کے حوالے سے تحقیقات کے حوالے سے بیان جاری کیا

ریاض، 12جون :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے ذو الحج 1444 ہجری کے چاند کے حوالے سے تحقیقات کے حوالے سے بیان جاری کیا اور بتایا ہے کہ ایسے ملکوں جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذو القعد ہے میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اس بنا پر ان ملکوں میں یکم ذوالحج پیر 19 جون کو ہوگی اور عید الاضحی بدھ 28 جون کو ہوگی۔ واضح رہے پاکستان میں 18 جون کو 28 ذو القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذو القعد کو ہوگا۔پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔ اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

عالمی فلکیاتی مرکز نے کہا کہ اسلامی دنیا کے متعدد ملکوں میں ماہ ذو الحج کے چاند دیکھنے کی اتوار 18 جون کو کوشش کی جائے گی۔18 جون کو اسلامی دنیا کے وسط اور مغرب میں دوربین کے ذریعہ چاند کا دیکھنا مشکل سے ہی ممکن ہے۔اسلامی دنیا کے مشرقی ملکوں میں 18 جون بروز اتوار کو ہلال کا دیدار ہونا کسی بھی طرح ممکن نہیں ہے۔ اس لیے توقع کی جاسکتی ہے کہ ان ملکوں میں عید الاضحی 29 جون کو ہوگی۔

مندرجہ بالا نقشہ بتاتا ہے کہ 18 جون بروز اتوار کو دنیا کے تمام خطوں سے ہلال کس حد تک دیکھا جا سکتا اور کس حد تک نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔سرخ رنگ کے علاقوں میں چاند کو دیکھنا ناممکن ہے۔بے رنگ یا سفید رنگ والے علاقوں میں ہلال کو نہ تو دوربین سے دیکھنا ممکن اور نہ ہی کھلی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہے۔نیلے رنگ والے علاقوں میں ہلال دیکھنا صرف دوربین کے ذریعے ہی ممکن ہے۔گلابی رنگ میں واقع علاقوں سے دوربین کے ذریعے ہلال کو دیکھنا ممکن ہے اور فضا کی مکمل صفائی اور تجربہ کار مبصر ہونے کی صورت میں چاند کو کھلی آنکھوں سے بھی دیکھنا ممکن ہے۔سبز رنگ والے علاقوں میں چاند کھلی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button