بین الاقوامی خبریںسرورق

سعودی عرب اور امارات میں نجی ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب اور امارات نے نجی شعبہ کے ملازمین کے لیے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

ریاض، 19جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سعودی عرب اور امارات نے نجی شعبہ کے ملازمین کے لیے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ دونوں ملکوں میں عید الاضحی بدھ 28 کو منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب میں وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے ٹویٹر پر کہا کہ سعودی عرب میں نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ملازمین یوم عرفہ سے شروع ہونے والی چار روزہ چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ یوم عرفہ منگل 27 جون کو ہوگی۔27 سے لیکر 30 جون چار دن تعطیل رہے گی۔

متحدہ عرب امارات میں انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین ہفتہ تا اتوار ویک اینڈ کے علاوہ 27 جون سے جمعہ 30 جون تک چھٹی سے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے اتوار کو ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ حج کے مناسب کاآغاز 26 جون پیر سے ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button