سنجے راوت کا اقوام متحدہ کو مکتوب، 20 جون کو عالمی یوم غدار قرار دینے کی مانگ
ہاراشٹر کی سیاست میں اورنگزیب ؒ عالمگیر اور ٹیپو سلطانؒ کے درمیان سیاسی جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے
ممبئی ، 20جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مہاراشٹر کی سیاست میں اورنگزیب ؒ عالمگیر اور ٹیپو سلطانؒ کے درمیان سیاسی جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ادھر ادھو ٹھاکرے دھڑے کے لیڈر سنجے راوت نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے۔ ایم پی سنجے راوت نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو خط لکھ کر 20 جون کو عالمی یوم غدار قرار دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان سنجے راوت نے کہا کہ ہم اس ڈیمانڈ لیٹر پر مہاراشٹر کے لاکھوں لوگوں کے دستخط جمع کر کے اقوام متحدہ کو بھیجیں گے۔سنجے راوت کے مطابق دنیا نے غداری کے کئی واقعات دیکھے ہیں اور یہ مہاراشٹر کے لوگوں کے ساتھ گزشتہ سال ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری پارٹی اقتدار میں آئے گی تو 20 جون کو عالمی یوم غدار کے طور پر منایا جائے گا۔ اس سے قبل این سی پی نے جو مہاوکاس اگھاڑی حکومت کا حصہ تھی، نے بھی ایسا ہی مطالبہ کیا تھا۔ شیوسینا کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے یہ مطالبہ گزشتہ سال اسی دن ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا کے ایم ایل ایز کی بغاوت کے پیش نظر کیا ہے۔
بتا دیں کہ پچھلے سال تقریباً 40 ایم ایل اے کی بغاوت نے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت کو گرا دیا تھا۔ انہوں نے یہ خط ایسے وقت میں بھیجا ہے جب شندے اور ادھو ٹھاکرے کے دھڑے نے ایک ہی دن یعنی 19 جون کو شیوسینا کا یوم تاسیس الگ الگ منایا تھا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کو لکھے خط میں سنجے راوت نے کہا کہ 20 جون کو عالمی یوم غدار کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔ جیسا کہ یوگا کا عالمی دن 21 جون کو منایا جاتا ہے۔سنجے راوت نے اقوام متحدہ کو لکھے خط میں کہا، 20 جون 2022 کو ایکناتھ شندے نے ہماری پارٹی کے 40 ایم ایل ایز کو خرید کر ان کی مدد سے بی جے پی کے ساتھ سرکاربنائی تھی۔ انہیں 50-50 کروڑ روپے ملے۔ انہوں نے یہ اس وقت کیا جب ہماری پارٹی کے صدر ادھو ٹھاکرے بیمار تھے۔اس سے قبل راوت نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی اقوام متحدہ کو خط لکھیں گے اور 20 جون کو یوم غدار منانے کی اپیل کریں گے۔ یہی نہیںراوت نے کہا تھا کہ وہ راون کی طرح 40 غداروں کے پتلے جلائیں گے۔



