قومی خبریں

2024 سے قبل مسلمانوں کو ’مودی دوست‘ بنانے کی مہم، دیوبند سے ہوگا آغاز

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے بی جے پی ہر محاذ پر تیاریاں کر رہی ہے اور اقلیتی برادری کو بھی مائل کرنے کی کوشش کر رہی

دیوبند،22 جون :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے بی جے پی ہر محاذ پر تیاریاں کر رہی ہے اور اقلیتی برادری کو بھی مائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اسی سلسلہ میں اقلیتوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بھی جے پی ایک نیا پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس کے تحت بی جے پی کا اقلیتی مورچہ ایسے لوگوں کو سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا جو پی ایم مودی کے نام نہاد وژن اور اقدامات کی تعریف کرتے ہیں۔آج جمعرات، 22 جون کو بی جے پی یو پی کے دیوبند میں تقریباً 150 مسلمانوں کو مودی دوست سرٹیفکیٹ فراہم کیا گیا ۔ خیال رہے کہ دیوبند، دار العلوم کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور مسلمانوں کے دلوں میں اس شہر کی خاص اہمیت ہے۔ دیوبند میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ان لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جو مرکزی حکومت کے دیگر پروگراموں سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔

بی جے پی کی یہ تقریب اقلیتوں تک پہنچنے اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اس سال جنوری میں بی جے پی کے شروع کردہ ایک نئے مشن کا حصہ ہے۔ اس مشن کے تحت بی جے پی وزیر اعظم مودی کے پیغام اور فلاحی اسکیموں کو اقلیتوں تک لے جا رک ایک سپورٹ بیس بنانا چاہتی ہے۔بی جے پی اقلیتی محاذ نے اپنے پروگرام کے لیے ملک بھر میں 65 لوک سبھا حلقوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ 65 لوک سبھا حلقے 10 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہیں۔ ان سب میں اقلیتی آبادی 30 فیصد سے زیادہ ہے۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ نے ان لوک سبھا حلقوں میں رابطہ بڑھانے کے لیے چار ماہ کا آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیا ہے۔انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ یہ بی جے پی کیڈر سے علیحدہ اقلیتوں تک پہنچنے کی کوشش ہے۔ ان میں وکلاء، اکاؤنٹینٹ، میڈیا پرسنز، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور دیگر پیشہ ور افراد شامل ہیں، جو بھلے ہی بی جے پی کا حصہ نہیں بننا چاہتے لیکن وزیر اعظم مودی کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button