بھاجپا کو رام اور ہنومان سے نہیں ،کاروبار اور ووٹ سے غرض ہے: بھوپیش بگھیل
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے فلم آدی پورش کو لے کر بی جے پی پر طنز کیا
انوپ پور،22 جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے فلم آدی پورش کو لے کر بی جے پی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو نہ تو رام کی پرواہ ہے اور نہ ہنومان کی، اسے صرف اپنے کاروبار اور ووٹوں کی پرواہ ہے۔ بگھیل نے مدھیہ پردیش کے انوپ پور میں امر کنٹک پہنچ کر یہاں نرمدا کے ماخذ پر پوجا ارچنا کی اور رات کو آرام بھی کیا۔صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بگھیل نے کہا کہ جہاں تک دفعہ 370 کو ہٹانے کا تعلق ہے، یہ بی جے پی کے منشور میں تھا اور وہ اس کے لیے طویل عرصے سے لڑ رہے تھے لیکن وہاں ریاست کو تقسیم کر دیا گیا۔
وہاں نہ تو وہاں کے عوام کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا۔ یہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔بھوپیش بگھیل نے مزید کہا کہاکہ جہاں تک رام مندر کا تعلق ہے، رام مندر سپریم کورٹ کے حکم پر بنایا جا رہا ہے۔ ان کے کہنے سے نہیں ہوا۔ اب تک جو نظر آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ انہیں نہ رام کی پرواہ ہے اور نہ ہنومان کی۔انہیں صرف اپنے کاروبار اور ووٹ کی فکر ہے۔بگھیل نے کہا کہ ان کا آستھا نہیں ہے، ہوتا تو جس طرح سے آدی پورش فلم آئی ہے اور جس طرح سے اس میں بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، ابھی تک ان کے کسی وزیر اعلیٰ کا بیان نہیں آیا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ فلم بی جے پی کی طرف سے پیش کی گئی ہے اور لوگوں کے ذہنوں میں ہمارے ہنومان جی، رام جی کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے



