بین الاقوامی خبریںسرورق

کینیامیں خوفناک ٹریفک حادثہ، 48 افراد ہلاک، متعدد سنگین زخمی

عالمی میڈیا کے مطابق کینیا کے علاقے لونڈیانی میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 48 افراد ہلاک ہو گئے

نیروبی ،یکم جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) عالمی میڈیا کے مطابق کینیا کے علاقے لونڈیانی Londiani میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 48 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتار ٹریلرکے کئی گاڑیوں کیساتھ ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔پولیس اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام کے وقت یہ حادثہ ہوا، اس حادثے میں کئی موٹرسائیکلیں اور راہگیر بھی زد میں آئے جن کو موت نے اپنی آغوش میں لے لیا۔پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، کینیا ریڈ کراس کے مطابق حادثے میں 6 گاڑیاں کوآگ لگی اور تمام کی تمام گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تباہ شدہ بسوں اور ٹرکوں کے ساتھ ساتھ کاروں اور موٹر سائیکلوں کے ملبے کو بھی دکھایا گیا۔

دوسری جانب ریاست مہاراشٹر میں بھی ایک حادثے میں مسافر بس کے اندر آگ لگ گئی جس سے 25 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے،مرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بس ممبئی سے پونے جا رہی تھی کہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے اس کے پیٹرول ٹینک میں آگ لگ گئی،بس میں 30-35 لوگ سوار تھے۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button