جرائم و حادثاتسرورق

مہاراشٹر:المناک سڑک حادثہ ، بس میں لگی آگ ، 26 افراد زندہ جل گئے

پی ایم مودی کا اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت، مہلوکین کیلئے امدادی رقم کا اعلان

ممبئی،یکم جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں سمردھی مہامارگ ایکسپریس وے پر  ایک خوفناک سڑک حادثے میں 26 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ایک پرائیویٹ بس ناگپور سے پونے جا رہی تھی۔ پھر اس کا ٹائر پھٹ گیا اور بس ایک کھمبے اور ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی، جس کی وجہ سے اس کا ڈیزل ٹینک پھٹا اور بس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے کے وقت بس میں سوار زیادہ تر لوگ سو رہے تھے اور پلک جھپکتے ہی 26 افراد کی موت ہو گئی۔ بس میں 33 افراد سوار تھے۔ باقی 7 زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تمام نعشیں اتنی بری طرح جھلس چکی ہیں کہ ان کی شناخت کرنا مشکل ہے۔بلڈھانہ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ایچ پی۔ تمود کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد تمام نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی۔ اس حادثے میں مرنے والوں میں 3 بچے اور دیگر بالغ افراد شامل ہیں۔

پی ایم مودی کا اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت، مہلوکین کیلئے امدادی رقم کا اعلان

پی ایم مودی نے مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں ہولناک بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تعزیت اور دعائیں ان لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ بلڈھانہ میں بس حادثے میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50000 روپے کی امداد دی جائے گی۔جبکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے بلڈھانہ بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے حادثے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ریاستی حکومت بلڈھانہ بس حادثے میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے اخراجات برداشت کرے گی۔ ہم ضلع کے ساتھ ساتھ پولس انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں اور فوری طور پر ہر طرح کی مدد فراہم کی جارہی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں سڑک حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button