بین الاقوامی خبریںسرورق

مصری صحافی کا سنسنی خیز انکشاف میں اور میرے اہل خانہ لاعلمی میں 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتے رہے

مصر کے مشہور صحافی نے حیران کن طور پر انکشاف کیا ہے کہ علم نہ ہونے کے باعث میں اور میرا خاندان 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا

قاہرہ ،2 جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مصر کے مشہور صحافی نے حیران کن طور پر انکشاف کیا ہے کہ علم نہ ہونے کے باعث میں اور میرا خاندان 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا ہے۔مشہور مصری صحافی محمود سعد نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو میں میں کہا وہ اور اس کا خاندان 20 سال تک ایک قصاب کے دھوکے میں آنے کے بعد غفلت میں اس سے 20 سال تک گدھے کا گوشت لے کر کھاتے رہے۔ قصائی کی دکان ان کی رہائش گاہ میں تھی۔مصری صحافی نے مزید بتایا کہ میری ماں اس قصاب سے گوشت خریدتی تھی اور ایک دن 20 سال بعد حسب معمول اس سے گوشت خریدنے گئی تو حیران رہ گئیں کہ دکان بند تھی،ہم نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ دکان سیز کی وجہ یہ تھی کہ حکام کو دکان میں گدھے کا گوشت ملا تھا۔

اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ قصاب گزشتہ کئی برسوں سے اپنے گاہکوں کو گدھے کا گوشت فروخت کر رہا تھا۔ اس نشاندہی کے بعد ہم حیران رہ گئے، سارا خاندان سکتے میں آگیا۔ ہمیں یقین نہیں آرہا تھا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے۔خیال رہے کہ مذہب اسلام میں گدھے کا گوشت مکروہ تنزیہی ہے، جو حرام کے درجہ کے برابر ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button