بین ریاستی خبریں

اجیت پوار کی این سی پی سے بغاوت،شندے حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ منتخب

اجیت پوار نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر میٹنگ کی اور پھر گورنر سے ملنے گئے

بے وفا ہوگئے دیکھتے دیکھتے 

ممبئی،۲؍جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر بڑی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ایم ایل اے اجیت پوار، جو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تھے، نے پارٹی کے خلاف بغاوت کی اور اتوار کو ایک ناتھ شندے کی شیوسینا اور بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے راج بھون میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ چھگن بھجبل سمیت این سی پی کے 9 لیڈر بھی شندے کی کابینہ میں شامل ہوئے۔اس سے پہلے اجیت پوار نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر میٹنگ کی اور پھر گورنر سے ملنے گئے۔ یہاں ریاست میں بی جے پی کور گروپ کی میٹنگ بھی ہوئی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اجیت پوار اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔این سی پی لیڈر جو گورنر سے ملنے آئے تھے ان کے ساتھ پارٹی کے 16 ایم ایل اے بھی تھے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھی راج بھون میں پہلے سے موجود تھے۔ ‘

اجیت پوار کے شندے حکومت میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، جو ان کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔اجیت پوار نے راج بھون میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لے لیا ہے۔ وہ این سی پی کو توڑ کر اپنے حمایتی ایم ایل اے کے ساتھ این ڈی اے اتحاد میں شامل ہو گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مہاراشٹر کی سیاست بالخصوص این سی پی تباہی کے دہانے پر ہے اور پارٹی سپریمو شرد پوار ممبئی میں نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button