بین ریاستی خبریںسرورق

یونیفارم سول کوڈ کی مایاوتی نے کی مشروط حمایت ہم اِس کیخلاف نہیں ، لیکن بی جے پی کے نفاذ کے طریقۂ کار سے متفق نہیں

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اتوار کو یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کی اور کہا کہ اس سے ملک مضبوط ہوگا

لکھنؤ ،۲؍جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اتوار کو یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کی اور کہا کہ اس سے ملک مضبوط ہوگا اور آپسی بھائی چارہ بڑھے گا۔اگرچہ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی یونیفارم سول کوڈ کے خلاف نہیں ہے، لیکن بی جے پی کے اس کے نفاذ کے طریقہ سے متفق نہیں ہے۔مایاوتی نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں۔ ان کے اپنے رسم و رواج ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، لیکن دوسری طرف اگر یو سی سی کو ملک میں نافذ کر دیا جائے تو ملک مضبوط ہو گا۔ اس کے ساتھ لوگوں میں بھائی چارہ بھی پیدا ہوگا۔ ہماری پارٹی اس کے خلاف نہیں ہے، لیکن جس طرح سے بی جے پی اسے نافذ کر رہی ہے اس سے متفق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 44 میں یو سی سی کو نافذ کرنے کی وضاحت ہے، لیکن اسے تھوپنے کے لیے نہیں۔

اس کے لیے بیداری اور اتفاق رائے پیدا کرنا بہتر ہوگا۔ مایاوتی نے کہا کہ یو سی سی کے معاملے پر سیاست ٹھیک نہیں ہے۔ اگر بی جے پی اسے صحیح طریقے سے لاتی ہے تو ہم اس کے ساتھ ہیں، ورنہ ہم اس کی مخالفت کریں گے۔ مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی تنگ سیاست اس کے نفاذ میں زیادہ نظر آرہی ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ اس میں کوئی مذہبی تعصب نہیں ہونی چاہیے۔مزید بات کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ اس وقت یونیفارم سول کوڈ سے بڑھ کر حکومت کو مہنگائی، غربت، بے روزگاری، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات کی بنیاد پر ہم وطنوں کے دکھ درد بانٹنے کے لیے وسائل اور توانائی کی سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button