قومی خبریں

کانپور:نماز عید سڑک پر پڑھنے کی پاداش میں نامعلوم نمازیوں کیخلاف ایف آئی آر

کانپور میں عید الاضحی کے موقع پر سڑکوں پر نماز پڑھنے پر 40 مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی

کانپور ،۲؍جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کانپور میں عید الاضحی کے موقع پر سڑکوں پر نماز پڑھنے پر 40 مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کانپورکے جاج مئوعلاقے میں واقع عیدگاہ مسجد میں جمعرات کو نماز پڑھنے گئے بہت سے لوگوں میں سے کچھ بہت دیر سے پہنچے اور اس لیے انہوں نے سڑک پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا فیصلہ کیا۔سڑکوں پر نماز پڑھنے کیخلاف سرکاری ہدایت ہے۔ پولیس نے کہا کہ سڑکوں پر نماز پڑھنے والوں کی تصویروں اور ویڈیوز کی مدد سے شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 40 نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 283 اور۔ 341 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔خیال رہے کہ نئی ایف آئی آر عید ا لاضحی کے موقع پر سڑکوں پر نماز ادا کرنے پر کانپور میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں اور ایک عیدگاہ کمیٹی کیخلاف تین الگ الگ ایف آئی آر درج کیے جانے کے تین ماہ بعد سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button