قومی خبریں

یکساں سول کوڈ پر حکومت نے رجیجو کی قیادت میں بنایا وزراتی گروپ

لک میں یکساں سول کوڈکی سمت میں مرکزی حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزرا گروپ (جی او ایم) کی تشکیل کی ہے

نئی دہلی، 7جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ملک میں یکساں سول کوڈکی سمت میں مرکزی حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزرا گروپ (جی او ایم) کی تشکیل کی ہے۔ اس کی صدارت ارتھ سائنس کے وزیر کرن رجیجو کو سونپی گئی ہے۔ اس درمیان، یو سی سی پر اتراکھنڈ حکومت کی جانب سے تشکیل جسٹس رنجنا دیسائی کمیٹی کا مسودہ تیار ہے۔ امکان ہے کہ سب سے پہلے اتراکھنڈ حکومت یو سی سی لاگو کرے گی۔ اس کے بعد گجرات و مدھیہ پردیش میں اسے لاگو کیے جانے کا امکان ہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی، مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال سمرتی ایرانی اور ریاستی وزیر قانون (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال کو اس کا رکن بنایا گیا ہے۔ وزراء کے گروپ کی میٹنگ بدھ کو ہو چکی ہے۔

چاروں وزراء یو سی سی اور قبائلی، خواتین کے حقوق، شمال مشرق اور قانونی معاملات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔سابق مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے کہا کہ یکساں سول کوڈ بی جے پی کے انتخابی منشور کا حصہ ہے۔ ملک میں اسے لے کر عمل جاری ہے۔ لوگوں کو نتائج کا انتظار کرنا چاہیے۔وہیں مسلم تنظیموں کی شدید مخالفت کے باوجود مرکزی حکومت نے یکساں سول کوڈ پر پیچھے نہ ہٹنے کا اشارہ دیا ہے۔ وزرا گروپ کی تشکیل کرکے مودی حکومت نے اپنی منشا مزید واضح کردی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے بھوپال دورے پر یکساں سول کوڈ کو لے کر دئیے بیان کے بعد اس سمت میں سرگرمی بڑھی ہے۔خیال رہے کہ یکساں سول کوڈ کو آئندہ عام ا نتخابات میں سیاسی فوائد کے طور پر جوڑا کر دیکھا جارہاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button