میرٹھ میں محبت کی کہانی کا خوفناک انجام،حاملہ گرل فرینڈ کا عاشق کے ہاتھوں قتل
حاملہ تھی گرل فرینڈ،شادی کیلئے کہا تو عاشق نے قتل کردیا
اتر پردیش کے میرٹھ ضلع میں ایک کھیتوں سے حاملہ خاتون کی نعش ملنے کے تین دن بعد، پولیس نے عاشق اور چار دیگر ساتھیوں کو رینا کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے
میرٹھ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک نوجوان نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی حاملہ گرل فرینڈ رامبیری کا قتل کر دیا۔ سردھنا تھانہ علاقہ کے نواب آباد میں 3 جولائی کی صبح سریندری کی بیٹی رامبیری عرف رینا کی نعش کھیت میں ملی تھی۔مقتولہ کی شناخت رامبیری عرف رینا کے نام سے ہوئی تھی، جس کی 2015 میں تہڑکی گاؤں کے ارون نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔نعش کے پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلا کہ وہ حاملہ تھی۔ اہل خانہ نے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور اب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔
کھروا گاؤں میں تین روز قبل خاتون کے قتل کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔ مرکزی ملزم نے بتایا کہ خاتون حاملہ ہونے پر شادی پر اصرار کر رہی تھی۔ وہ شادی نہ کرنے پر عصمت دری کیس میں پھنسانے کی دھمکی دے رہی تھی۔ اس لیے اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یہ قتل کیا۔ گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔حاملہ رامبیری شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔
اسٹیشن انچارج انسپکٹر رماکانت پچوری نے بتایا کہ متوفی خاتون کا پڑوسی گاؤں کھیروا جلال پور کے رہنے والے آدیش کے ساتھ محبت کا رشتہ تھا جنسی تعلقات کی وجہ سے وہ حاملہ ہوگئی۔ ملزم آدیش نے پولیس کو بتایا کہ جب سے رامبیری حاملہ ہوئی ہے تب سے وہ اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔ شادی سے انکار پر وہ اسے عصمت دری کے کیس میں پھنسانے کی دھمکی دے رہی تھی۔رامبیری کے دھمکی دینے کے بعد اتوار کی رات آدیش نے اسےفون کر کے جنگل میں بلا لیا۔ ملزم آدیش حکم گرل فرینڈ کو موٹر سائیکل پر گنے کے کھیت میں لے گیا۔ اس دوران چار ساتھی بھی اس کے ساتھ تھے۔ملزمان نے خاتون کو سر پر اینٹ مار کر قتل کر دیا۔ آدیش حکم کے ساتھ ہی واقعے میں ملوث ساتھیوں آرین، سندیپ، دیپک اور روہت کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
رامبیری کی ماں سریندری نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی 2015 میں تہرکی گاؤں میں ارون سے ہوئی تھی۔ تاہم، جوڑے نے ایک سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا اور رامبیری اپنے والدین کے ساتھ رہنے لگی۔ رپورٹ کے مطابق رامبیری نے آدیش سے ملاقات اپنے ماموں کے گھر پر کی۔ ماں نے دعویٰ کیا کہ رامبیری حاملہ ہوگئی اور آدیش پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنے لگی۔ تب ہی آدیش نے اسے مارنے کا منصوبہ بنایا۔
رامبیری کا اس سے پہلے اسقاط حمل کرایا تھا۔آدیش نے بتایا کہ خاتون چار ماہ قبل بھی حاملہ ہوئی تھی۔ اس وقت بھی خاتون نے اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ پھر میڈیکل اسٹور سے دوائی لے کر اسقاط حمل کرایا۔ اب ایک بار پھر حاملہ ہونے کی وجہ سے وہ شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔



