سرورققومی خبریں

پاکستانی مفرور خاتون سیما حیدر اور سچن مینا کی درخواست ضمانت منظور

بیوی بچوں کے ساتھ انڈیا میں داخل ہونے کے بعد پاکستانی شخص کی مودی سرکار سے اپیل

نئی دہلی، 8جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) موبائل اپیلی کیشنز پب جی گیم کے ذریعے محبت میں گرفتار ہو کر نیپال کے راستہ سرحد پار کر کے اپنے بچوں کے ساتھ ہندوستان پہنچے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ یہاں وہ اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ میں سچن کے ساتھ رہنے لگی تھی۔ اسے پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور جاسوسی سمیت دیگر کئی مقدمات میں تفتیش شروع کر دی تھی۔نوئیڈا کی ایک عدالت نے جمعہ کو سیما حیدراس کے عاشق سچن اور سچن کے والد کو ضمانت دے دی۔ پاکستان سے ربوپورہ آنے والی سیما حیدر، اس کے عاشق سچن مینا اور اس کے والد نیترپال کو ضمانت مل گئی۔ ایڈوکیٹ ہیمنت کرشنا پاراشر کا کہنا ہے کہ سیما نیپال سے ہندوستان میں داخل ہوئی ہیں۔

سیما اور سچن کی شادی نیپال کے کھٹمنڈو کے پشوپتی ناتھ مندر میں ہو چکی ہے اور اب سیما پاکستان نہیں جانا چاہتی۔سیما حیدر 13 مئی کو نیپال کے راستے بس میں سوار ہو کر پاکستان سے ہندوستان آئی تھی۔ تب سے وہ ربوپورہ کے امبیڈکر نگر میں کرایہ پر مکان لے کر سچن مینا کے ساتھ رہ رہی تھی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس تمام افراد کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچ گئی۔ لیکن سب بچ گئے۔

پولیس ٹیم نے ہریانہ کے بلبھ گڑھ سے سبھی کو پکڑا۔ پولیس نے سچن، اس کے والد نیترپال اور سیما کو گرفتار کر کے منگل کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کے حکم پر تینوں کو جیل بھیج دیا گیا۔سماعت کے دوران وکیل نے سیما اور اس کے چار بچوں کی حفاظت کا حوالہ دیا۔ جس کے بعد عدالت نے دونوں کی ضمانت منظور کر لی۔ پولیس نے سیما اور سچن سے تین آدھار کارڈ برآمد کیے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ آدھار کارڈ جعلی بنائے گئے تھے۔ ان آدھار کارڈز میں ترمیم کرکے سیما کو سچن کی بیوی وغیرہ قرار دیا گیا تھا۔

PUBG بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے بیوی بچوں کے ساتھ انڈیا میں داخل ہونے کے بعد پاکستانی شخص کی مودی سرکار سے اپیل

پاکستان کے کراچی سے بھاگ کر آئی خاتون سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر نے حکومت ہند سے اپنی بیوی اور بچوں کو واپس پاکستان بھیجنے کی فریاد کی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی سیما نام کی ایک خاتون نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوگئی تھی اور اپنے ہندو عاشق سچن نام کے لڑکے کے ساتھ رہ رہی تھی۔ دونوں پب جی موبائل گیم کھیلتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔سیما کے شوہر غلام حیدر خلیج میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم ہیں۔ انہوں نے اس معاملہ کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ غلام حیدر نے سعودی عرب سے ایک ویڈیو اپیل جاری کی ہے۔

 میری بیوی کو پیسے کیلئے گمراہ کیا گیا، براہِ کرم پاکستان واپس بھیج دیں

ویڈیو میں غلام حیدر نے نریندر مودی حکومت سے اس معاملہ میں مداخلت کی درخواست کی ہے۔ غلام حیدر چاہتے ہیں ہے کہ ان کی بیوی اور بچوں کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی بیوی کو پب جی کے ذریعہ ہندوستان آنے کیلئے لالچ دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں غلام حیدر نے ہندوستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہندوستانی میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جس کے ذریعہ مجھے اپنی بیوی اور بچوں کا ٹھکانہ مل سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی میڈیا میں اس واقعہ کے سلسلے میں کوئی خبر نہیں ہے ۔ بتادیں کہ سیما حیدر گیمنگ ایپ پب جی موبائل پر دہلی کے قریب گریٹر نوئیڈا کے رہنے والے سچن کے رابطے میں آئی تھی۔ بعد میں دونوں کو ایک دوسرے سے ان دیکھا عشق ہو گیا۔جس کے بعد شادی شدہ سیما دبئی کے راستے نیپال پہنچی اور نیپال کے راستے اپنے چار بچوں کے ساتھ سچن کے پاس گریٹر نوئیڈا پہنچ گئی،سیما کا ہندو عاشق سچن گریٹر نوئیڈا میں رہتا ہے۔جس کے بعد دونوں ایک ساتھ رہنے لگے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button