سرورققومی خبریں

سیما کی محبت سچی یا پھرسازش؟ حلف نامے سے اٹھ رہے سوال

پڑوسی ملک پاکستان سے سچن مینا کے لیے ہندوستان آنے والی مبینہ خاتون سیما حیدر پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں

نئی دہلی،12جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پڑوسی ملک پاکستان سے سچن مینا کے لیے ہندوستان آنے والی مبینہ خاتون سیما حیدر پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ سیما جہاں تحقیقاتی اداروں کے نشانے پر ہے وہیں دوسری جانب سعودی عرب میں مقیم سیما کے سابق شوہر غلام حیدر آئے روز مختلف دعوے کر رہے ہیں۔ سیما نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ان کی غلام سے زبردستی شادی کر ا گئی تھی، لیکن غلام نے اپنی اور سیما کی تصویر، نکاح نامہ اور راشن کارڈمیڈیا کو بھیجی ہے۔

غلام حیدر کے ذریعہ بھیجے گئے نکاح نامہ سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ کیا سیما کا سچن کے ساتھ عشق کا معاملہ کوئی سازش تو نہیں؟ کیا سیما سچن کے بہانے کوئی سازش رچنے کی کوشش کر رہی ہے؟جبکہ سیما نے دعویٰ کیا تھا کہ غلام سے اس کی زبردستی شادی کرائی گئی تھی۔ لیکن نکاح نامہ اس دعوے سے الگ بات کہہ رہا ہے۔سیما حیدر کی جانب سے اس حلف نامے میں دی گئی عمر پاکستان میں ان کی جانب سے دائر کیے گئے ایک اور حلف نامے سے مختلف ہے۔

سیما کا ایک حلف نامہ منظر عام پر آیا ہے جو پاکستان میں  غلام حیدر کے ساتھ ان کی شادی سے متعلق ہے۔ تقریباً 8 سال پرانے اس حلف نامے میں سیما نے خاندان کو اپنی مرضی سے چھوڑ کر غلام حیدر سے شادی کرنے کی بات کرتی ہیں۔سیما کی جانب سے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 10 دن قبل میں نے اپنے والدین کا گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ میرے والدین لالچی تھے، بغیر کسی مناسب بحث کے میری شادی ایک شخص سے زبردستی کرنا چاہتے تھے، جو کہ آوارہ قسم کا شخص تھا۔ ان کی مرضی اور رضامندی جو مجھے پسند نہ آئی اس لیے میں نے اپنے والدین کے گھر سے نکلنے کا ارادہ کیا۔سیما نے بیان حلفی میں مزید کہا کہ میں نے مذکورہ غلام حیدر زکھرانی کے ساتھ اپنی مرضی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بغیر کسی جبر، خوف اور کسی طرف سے مجھ پر کوئی دباؤ ڈالے بغیر۔ مزید کہاکہ میرا خیال ہے کہ وہ مجھے اپنی بیوی کے طور پر رکھے گا اور میں اس کی بیوی کے طور پر خوش حال زندگی گزاروں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button