بین الاقوامی خبریں

مصری بیوی پر خاوند کی فائرنگ، بیٹے نے ہی پولیس کو ثبوت فراہم کردیا

قاہرہ کے التجمع الخامس محلے میں پرائیویٹ تیل کمپنی کے مصری ڈائریکٹر نے بیوی پر فائرنگ کردی۔

قاہرہ ، 15جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) قاہرہ کے التجمع الخامس محلے میں پرائیویٹ تیل کمپنی کے مصری ڈائریکٹر نے بیوی پر فائرنگ کردی۔ بیٹے نے واقعہ کا ثبوت موبائل میں محفوظ کرلیا۔خبر کے مطابق پرائیویٹ تیل کمپنی کا مصری ڈائریکٹر فیملی کورٹ کے سامنے نان نفقے کے بیوی کے کیس سے ناراض تھا۔عدالت نے مکان کا فیصلہ بیوی کے حق میں دے دیا تھا۔ شوہر نے انتقامی کارروائی کے لیے گھر کا رخ کیا تو بیوی نے اسے گھر میں داخل ہونے سے روکا تو جس پر اس نے طیش میں آکر گردن پر فائر کردیا۔

بیوی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصری وزارت داخلہ نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے۔ جس میں شوہر، بیوی پر فائرنگ کرتا نظر آرہا ہے۔

اسی دوران ان کا بیٹا جو موبائل پر اپنی ماں سے رابطے میں تھا ماں کو ہدایت دے رہا تھا کہ وہ والد کے لیے دروازہ نہ کھولے اور انہیں گھر میں داخل نہ ہونے دے۔ اطلاعات کے مطابق ابھی تک فائرنگ کرنے والا مفرور ہے اور محکمہ خفیہ کے اہلکار اس کی تلاش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button