چین: زہر دیکر ایک بچے کو قتل اور 24 کو بیمار کرنے والی ٹیچر کو ملی پھانسی
چین میں چار سال قبل کھانے میں زہر ملا کر ایک بچے کو ہلاک اور 24 کو زخمی کرنے والی کنڈر گارٹن کی خاتون ٹیچر کو پھانسی دے دی گئی
بیجنگ ، 15جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) چین میں چار سال قبل کھانے میں زہر ملا کر ایک بچے کو ہلاک اور 24 کو زخمی کرنے والی کنڈر گارٹن کی خاتون ٹیچر کو پھانسی دے دی گئی۔چینی میڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ 39 سالہ وانگ یون Wang Yun نے ستمبر 2020 میں صوبہ ہینان کی ایک عدالت کی طرف سے جاری کیے گئے فیصلے کے خلاف اپیل کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میڈیا کے مطابق عدلیہ نے جمعرات کو وانگ کی شناخت کی تصدیق کی اور اسے پھانسی کے میدان میں لے جایا گیا جہاں سزا دی گئی۔مارچ 2019 میں وانگ نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ جھگڑے کے بعد سوڈیم نائٹریٹ کی ایک مقدار خریدی تھی۔
عدالتی فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگلی صبح وانگ نے بچوں کے کھانے میں سوڈیم نائٹریٹ ڈالا تھا۔جنوری 2020 میں ایک بچہ زہر کے نتیجے میں مختلف اعضاء کے ناکارہ ہونے کے بعد انتقال کرگیا تھا۔ دیگر بچے بیمار ہوگئے تھے۔وانگ کا کیس بچوں کی نرسری میں قتل اور تشدد کے کئی ہائی پروفائل کیسز میں سے ایک ہے۔ ایسے کیسز کا چین گزشتہ کچھ سالوں میں مشاہدہ کرتا آرہا ہے۔



