قومی خبریں

پی ایم مودی کا عرب امارات میں شاندار استقبال,برج خلیفہ پر دکھائی دی ترنگے کے ساتھ پی ایم مودی کی جھلک

پی ایم مودی فرانس دورہ ختم کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں۔

دبئی ، 15جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پی ایم مودی فرانس دورہ ختم کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کا ابوظبی ہوائی اڈے پر ولی عہد ایچ ایچ شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان نے پرجوش انداز میں استقبال کیا۔ پی ایم مودی کے یو اے ای دورہ پر دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ پر بھی استقبالیہ کلمات لکھے گئے۔ ساتھ ہی برج خلیفہ پر ہندوستانی پرچم یعنی ترنگا اور پی ایم مودی کی تصویر بھی لائٹنگ کی شکل میں دکھائی دی۔برج خلیفہ پر گزشتہ شب پی ایم مودی کی آمد کے پیش نظر یہ لائٹنگ کی گئی تھی۔لائٹنگ پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہیں۔

کئی ٹوئٹر ہینڈل سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برج خلیفہ پر ہندوستانی پرچم کا رنگ ظاہر ہوتا ہے، اور پھر اس کے بعد پی ایم مودی کی تصویر بن جاتی ہے۔ بعد ازاں برج خلیفہ پر انگریزی میں لکھا جاتا ہے ’ویلکم آنریبل پرائم منسٹر نریندر مودی‘ (عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال ہے۔قابل ذکر ہے کہ اپنے اس دورہ کے دوران ہندوستانی وزیر اعظم یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ کچھ اہم دو فریقی ایشوز پر بات چیت کریں گے۔ طے پروگرام کے مطابق وزیر اعظم مودی کا دوپہر تقریباً 2.10 بجے رسمی استقبال ہوگا۔ اس کے بعد نمائندہ وفد کی بات چیت ہوگی۔ پھر دوپہر 3.20 بجے ظہرانہ ہوگا۔ بعد ازاں 4.45 بجے وہ دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ابو ظہبی میں آئی آئی ٹی، اپنی کرنسی میں کاروبار،پی ایم مودی کے یو اے ای دورے پر ہوا یہ بڑا معاہدہ

پی ایم مودی نے ہفتہ کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم مودی نے اس دوران اعلان کیا کہ دونوں ممالک نے اپنی کرنسیوں میں تجارت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی دارالحکومت ابوظہبی میں آئی آئی ٹی دہلی کا کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں وزارت تعلیم اور ابو ظہبی کے محکمہ تعلیم کے درمیان اس مقصد کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ وہیں متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ سال جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر دستخط کے بعد سے ہندوستان – یو اے ای تجارت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہفتہ کو دونوں ممالک کی کرنسیوں میں تجارت کے لئے ہونے والا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی تعاون اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ دونوں ممالک کی کرنسیوں میں تجارت کے معاہدے سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔وہیں متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ سال جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر دستخط کے بعد سے ہندوستان – یو اے ای تجارت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہفتہ کو دونوں ممالک کی کرنسیوں میں تجارت کے لئے ہونے والا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی تعاون اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ دونوں ممالک کی کرنسیوں میں تجارت کے معاہدے سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ یو اے ای میں منعقد ہونے والے COP-28 کی تیاریاں متحدہ عرب امارات کے صدر کی قیادت میں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اس سال منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا ذہن بنا لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button