بین الاقوامی خبریں

بارسلونا کی تاریخی دکان سیلفی بنانے والے سیاحوں سے رقم وصول کرے گی

سیلفی یا تصاویر بنانے کے لیے آتے ہیں ان سے پانچ یورو فیس وصول کی جائے گی

میڈرڈ، 18جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک تاریخی اور مشہور دکان نے اعلان کیا ہے کہ جو سیاح کچھ نہیں خریدتے اور صرف سیلفی یا تصاویر بنانے کے لیے آتے ہیں ان سے پانچ یورو فیس وصول کی جائے گی۔برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ کے مطابق اس دکان کا نام Queviures Múrria کیووویورس میوریا ہے جس کا قیام 1898 میں ہوا۔ یہاں چیز، خاص قسم کا گوشت اور دیگر مشروبات فروخت کیے جاتے ہیں اور یہ بارسلونا کا ایک مشہور سٹور ہے۔دکان کا فرنٹ، قدیم کاؤنٹر، مہاگنی فرنیچر اور 1920 کا سائن بورڈ سیاحوں کو تصاویر لینے کے لیے کھینچتا ہے، لیکن وہ اکثر وہاں سے خریداری نہیں کرتے۔دکان کے اسٹاف نے ایک دن مذاق میں کہا کہ ایسے سیاحوں سے پیسے لینے چاہیے، جو کچھ خریدے بغیر صرف اسے دیکھنے اور تصاویر بنانے آتے ہیں۔ لیکن یہ مذاق اب ایک حقیقت بن چکا ہے کیونکہ انتظامیہ نے دکان باہر لکھ دیا ہے کہ دکان کو صرف دیکھنے والوں کے لیے پانچ یورو فی کس، شکریہ۔دکان کے مینیجر ٹونی میرینو کے مطابق اگرچہ ابھی تک کسی سے رقم وصول نہیں کی گئی، لیکن سیلفی لینے والے سیاحوں کی تعداد کم ہو گئی ہے۔

حالیہ برسوں میں بارسلونا میں ضرورت سے زیادہ سیاحت سے نمٹنے کے لیے کئی پالیسیز متعارف کروائی گئی ہیں۔ رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا گیا کہ 2024 تک فائیوا سٹار گیسٹ ہاؤسز کے لیے ایک رات قیام کا میونسپل ٹورسٹ ٹیکس 5.25 یورو سے 6.75 یورو کر دیا جائے گا۔ریجن میں ایک رات قیام کے جنرل ٹورسٹ ٹیکس کے علاوہ بارسلونا اپنا سرچارچ بھی وصول کرتا ہے جس کی منظوری سپین کی حکومت نے 2020 میں دی تھی۔ٹورسٹ ٹیکس میں رہائش کے حساب سے کمی بیشی بھی ہوتی ہے اور اس کا اطلاق صرف ریگولیٹڈ اور سرکاری ٹورسٹ گیس ہاؤسز پر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button