بین ریاستی خبریں

حزب اختلاف  اتحاد انڈیا کو مایاوتی کا جھٹکا لوک سبھا سمیت سبھی انتخابات تنہا لڑنے کا اعلان

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اپوزیشن اتحاد INDIA کو بڑا جھٹکا دیا ہے

 لکھنؤ ، 19جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اپوزیشن اتحاد INDIA کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ بدھ کو مایاوتی نے کہا کہ ان کی پارٹی لوک سبھا اور دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔ مایاوتی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں اقتدار حاصل کرنے کے لئے اتحاد کر رہی ہیں۔انہوں نے بی جے پی اور کانگریس کو ایک جیسا بتایا اور کہا کہ اقتدار سے باہر ہونے کے بعد ہی کانگریس کو دلت اور پسماندہ لوگوں کی یاد آتی ہے۔

اب اقتدار میں واپسی کے لئے کانگریس ذات پرست جماعتوں اور سرمایہ دارانہ طاقتوں کے ساتھ اتحاد کر رہی ہے۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ اس لئے بی ایس پی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکمراں اور اپوزیشن کے اتحاد سے دور رہتے ہوئے تنہا الیکشن لڑے گی۔

مایاوتی نے کہا کہ پارٹی لوک سبھا اور اس سے پہلے ہونے والے تین ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں انتخابات میں تنہا لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہریانہ، پنجاب اور تلنگانہ میں علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button