سرورققومی خبریں

تیستا سیتل واڑ کو بڑی راحت، سپریم کورٹ نے دی ضمانت،دی ہدایت گواہوں کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کی جائے گی

سپریم کورٹ نے تیستا سیتل واڑ Teesta Setalvad کو بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں ریگولر ضمانت دے دی۔

نئی دہلی ، 19جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سپریم کورٹ نے تیستا سیتل واڑ Teesta Setalvad کو بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں ریگولر ضمانت دے دی۔ اس سے پہلے یکم جولائی 2023 کو گجرات ہائی کورٹ نے سیتل واڑ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی اور انہیں فوری طور پر خودسپردگی کی ہدایت دی تھی، جس کے خلاف تیستا نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ ایسے میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ سیتل واڑ اس معاملے میں گواہوں کو متاثر کرنے کی کوئی کوشش نہیں کریں گی اور ان سے دور رہیں گی۔قابل ذکر ہے کہ گجرات ہائی کورٹ نے سیتلواڑ کی باقاعدہ ضمانت کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ وہ گودھرا سانحہ کے بعد کے فسادات میں بے قصور لوگوں کو پھنسانے کے لئے مبینہ طور پر ثبوت گھڑنے کے معاملے میں فوری طور پر خودسپردگی کریں۔ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف سیتل واڑ نے فوراً سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یکم جولائی کو ہی سپریم کورٹ نے سیتل واڑ کی عرضی پر دیر رات خصوصی سماعت کرتے ہوئے انہیں گرفتاری سے تحفظ فراہم کردیا تھا اور ہائی کورٹ کے حکم پر ایک ہفتہ کیلئے روک لگا دی تھی۔ سپریم کورٹ کی تین ججوں کی بنچ نے دیر رات کی سماعت میں سیتلواڑ کو ہائی کورٹ کے حکم کیخلاف اپیل کرنے کا وقت نہیں دینے پر سوالات اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ ایک عام مجرم بھی کچھ عبوری راحت کا حقدار ہوتا ہے۔سپریم کورٹ کی بینچ نے کہا تھا کہ اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے محسوس کیا کہ سنگل جج کو کچھ راحت دینی چاہئے تھی، تاکہ درخواست گزار کو سنگل جج کے حکم کو چیلنج کرنے کے لئے وقت مل سکے۔ اس کے پیش نظر اس حکم پر آج سے ایک ہفتے کے لئے روک لگاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button