بین الاقوامی خبریں

الجزائر : المناک ٹریفک حادثے ، 35 افراد ہلاک، ’او آئی سی‘ کا اظہار ِافسوس

الجزائر کے انتہائی جنوب میں واقع ریاست تمنرسیٹ میں مسافروں کو لے جانے والی بس سے کمرشل گاڑی کے تصادم کے بعد بدھ کو ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے

الجزائر، 20جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) الجزائر کے انتہائی جنوب میں واقع ریاست تمنرسیٹ میں مسافروں کو لے جانے والی بس سے کمرشل گاڑی کے تصادم کے بعد بدھ کو ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔اس حادثے کی تصدیق الجزائر کے ایوان صدر کی طرف سے بھی کی گئی ہے۔الجزائری شہری دفاع کے ایک بیان کے مطابق حادثے کے بعد متاثرہ گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ امدادی کارکنوں نے 04:15 پر ایک ٹریفک حادثے کی وجہ امدادی کارروائی شروع کی۔سوشل میڈیا پر‘انفو ٹریفک‘ پیج پرایک ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں حادثے کے وقت کودکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوگاڑیاں آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگئیں۔شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ 9 اور 15 جولائی کے درمیان الجزائر کے متعدد صوبوں میں 1,359 ٹریفک حادثات کے واقعات کے بعد 42 افراد ہلاک اور 1,697 دیگر مختلف شدت سے زخمی ہوئے۔

ذریعے نے نشاندہی کی کہ ریاست ڈیلفا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جہاں 19 ٹریفک حادثات میں 6 افراد جان سے گئے جب کہ 37 دیگر زخمی ہوئے۔اسی عرصے کے دوران شہری دفاع نے 15,011 زخمیوں اور بیماروں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔ 1,946 مقامات پر آگ پر قابو پالیا جن میں گھروں اور کارخانوں میں لگنے والی آگ کے واقعات شامل ہیں۔درایں اثناء اسلامی تعاون تنظیم ]او آئی سی[ نے الجزائر میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ہونیوالے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر الجزائری حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button