قومی خبریں

سیما حیدر کے دستاویز ویری فائی کیلئے پاکستانی سفارتخانہ کو بھیجے گئے

پاکستانی خاتون سیما حیدر سے برآمد سبھی دستاویز کو نوئیڈا پولیس نے اس کی شناخت کی تصدیق کیلئے دہلی میں واقع پاکستانی سفارت خانہ کو بھیج دی

نئی دہلی، 24جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پاکستان سے فرار ہوکر اپنے نام نہاد ہندوستانی عاشق’سچن‘ کے ساتھ رہنے کیلئے نیپال کے راستے ہندوستان میں غیر قانونی طریقہ سے داخل ہونے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر سے برآمد سبھی دستاویز کو نوئیڈا پولیس نے اس کی شناخت کی تصدیق کیلئے دہلی میں واقع پاکستانی سفارت خانہ کو بھیج دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق چار جولائی کو پولیس نے اس کو گرفتار کیا اور اس کے بعد سے سیما حیدر پاکستانی جاسوس ہونے کے شک میں سیکورٹی ایجنسیوں کے رڈار پر ہے۔پولیس نے جانچ کے دوران سیما حیدر سے کئی دستاویز برآمد کئے، جن میں اس کا پاسپورٹ، پاکستانی شناختی کارڈ اور اس کے بچوں کے پاسپورٹ شامل تھے۔

وہ پاکستانی شہری ہے یا نہیں، اس کی تصدیق کیلئے یہ بھی دستاویز پاکستانی سفارت خانہ کو بھیجے گئے تھے۔ اس درمیان پولیس نے سیما حیدر کے موبائل فون کی فارینسک رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔وہیں سیما حیدر نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اپنے فون سے کوئی ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں کیا ہے۔ پولیس نے اس کو ضبط کئے گئے موبائل کو آگے کی جانچ کیلئے غازی آباد میں واقع فارینسک لیب میں بھیج دیا ہے۔ فارینسک رپورٹ اور پاکستان سے سیما حیدر کی شناخت کی تصدیق دونوں چیزیں زیر التوا ہیں اور ان کے ملنے تک جانچ جاری رہے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی تصدیق ہونے کے بعد اس سلسلہ میں چارج شیٹ تیار کیا جائے گی۔وہیں یہ بھی قابلِ غور ہے کہ سچن کوان دو بھائیوں کو بلند شہرسے گرفتار کیا گیا ہے، جنہوں نے سیما حیدر کے جعلی دستاویزات بنانے میں مدد کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button