بین ریاستی خبریںسرورق

ایم پی :رشوت لینے کے الزام سے بچنےکے لیےپٹواری نے 500کے9 نوٹ نگل لیے

ایم پی کے جبل پور میں ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں رشوت لینے کے الزام سے بچنےکے لیےپٹواری نے 500کے9 نوٹ نگل لیے۔

ایم پی کے جبل پور میں ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں رشوت لینے کے الزام سے بچنےکے لیےپٹواری نے 500کے9 نوٹ نگل لیے۔ ڈاکٹر بھی اس کے پیٹ سے نوٹ نہیں نکال سکے۔

جبل پور  :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) جبل پور کی تحصیل ریٹھی کے علاقے بلہاری میں پیر کے روز ایک پٹواری نے 4500 روپے کی رشوت کےکرنسی نوٹس کھالیے۔ ویسے تو مدھیہ پردیش میں پٹواریوں کے لیے رشوت لینا کوئی بڑی بات نہیں ہے، لیکن یہاں معاملہ کچھ مختلف ہے۔ دراصل پٹواری رشوت کی ساری رقم چبا چبا کر نگل گیا۔ آئیے جانتے ہیں کہ کیا یہ سب حیران کن ہے؟

دراصل، پیر (24 جولائی) کو لوک آیکت جبل پور کی ٹیم نے پٹواری گجیندر سنگھ کو رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔ اس سے پہلے کے لوک آیکت ٹیم اس کے قبضے سے رقم ضبط کرتی، پٹواری نے ایک ہی جھٹکے میں 500 کے 9 نوٹ نگل لیے تھے۔ لوک آیکت ٹیم کے ایک رکن نے اس کے منہ سے پیسے نکالنے کی کوشش کی تو پٹواری نے اس کی انگلی کاٹ دی۔ اس کے بعد پٹواری کو ضلع اسپتال لایا گیا، جہاںڈاکٹروں کی ٹیم دو گھنٹے تک پٹواری کے پیٹ سے نوٹ نکالنے کی کوشش کرتی رہی۔ اتنی کوشش کے بعد بھی لوک آیکت کو رشوت کے نوٹوں کے بجائے صرف گودا ملا۔

لوک آیوکت کے انسپکٹر کمل سنگھ اوئیکے نے بتایا کہ بڈکھیرا کے رہنے والے چندن لودھی نے اپنے دادا کے نام زمین کی حد بندی کے لیے درخواست دی تھی۔ پٹواری گجیندر سنگھ نے اس کام کے لیے 5000 روپے رشوت مانگی۔ چندن لودھی نے جبل پور کے لوک آیوکت ایس پی سنجے ساہو سے معاملے کی تحریری شکایت کی۔ پیر کو جیسے ہی پٹواری نے بلہاری میں واقع اپنے نجی دفتر میں رشوت کی رقم لی، لوک آیکت ٹیم نے جال بچھا کر اسے پکڑ لیا۔ لیکن پٹواری نے رشوت کی رقم کھا لی ۔ لوک آیکت کو ایک بھی نوٹ نہیں ملا۔ لوک آیکت ٹیم دنگ رہ گئی۔ فوری پٹواری کو لے کر ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹر نے پٹواری کے پیٹ سے رشوت کی رقم نکالنے کی کوشش کی۔ بعد میں، ڈاکٹرس بمشکل نوٹوں کا گودا لوک آیکت ٹیم کو دے سکے۔ لوک آیکت نے پٹواری کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button