بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

بہار:بیٹی کی محبت سے ناراض ماں نے دو بیٹوں کی مدد سے بیٹی کا قتل کر دیا

ماں کی ممتا کو بدنام کرنے والا یہ واقعہ سیتامڑھی ضلع کے پرسونی تھانہ علاقے کے تحت میلوار گاؤں کا ہے۔

سیتامڑھی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بہار کے سیتامڑھی میں ماں نے اپنی حقیقی بیٹی کا قتل کر دیا۔ماں کی ممتا کو بدنام کرنے والا یہ واقعہ سیتامڑھی ضلع کے پرسونی تھانہ علاقے کے تحت میلوار گاؤں کا ہے۔یہاں بیٹی کے پیار سے ناراض ہو کر ماں نے اپنے دو بیٹوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو قتل کر دیا۔ خاتون کا یہ کارنامہ اس وقت سامنے آیا جب وہ ایمبولینس بلا کر علاج کے بہانے گھر سے باہر لے جا کر نعش چھپانے کی کوشش کر رہی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کی 18 سالہ بیٹی راگنی کا ایک لڑکے کے ساتھ افیئر تھا اور وہ اسی لڑکے سے شادی کرنے پر اٹل تھی ۔راگنی کا مبینہ طور پر اسی گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ معاشقہ تھا جو اس کے والدین اور دو بھائیوں کو منظور نہیں تھا۔ماں اور بھائیوں کو یہ حرکت پسند نہیں آئی۔ انھیں یہ بات پسند نہیں تھی کہ اس کی بیٹی کسی لڑکے سے محبت کرے۔ تینوں نے اسے سمجھایا اور جب راگنی نہ مانی تو اپنے دو بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

اس کے بعد نعش کو صحن میں دفنا دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ ایمبولینس بلا کر نعش کو ٹھکانے لگانے کی تیاری کر رہی تھی کہ گاؤں والوں کو شک ہوا اور وہ اس کے گھر کے اندر آنے لگے۔ خاتون نے پہلے انہیں روکنے کی کوشش کی اور جب لوگ نہ مانے تو وہ دونوں بیٹوں کے ساتھ بھاگنے لگی۔ اس کے بعد لوگوں نے خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاجبکہ اس کے دونوں بیٹے فرار ہو گئے۔معاملہ پارسونی تھانہ علاقہ کا ہے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔خاتون سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ ملزم بیٹوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button