بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

سوتیلی ماں کا ایک بار پھر سفاکانہ چہرہ عیاں معصوم بچے کے ساتھظلم کی تمام حدیں پار،قتل کے بعد گڑھے میں دَبا دیا

پلامو میں سوتیلی ماں نے پہلے ایک بچے کو لوہے کی راڈ سے پیٹا اور پھر بے دردی سے گلا دبا کر قتل کر دیا

پلامو، 25جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پلامو میں سوتیلی ماں نے پہلے ایک بچے کو لوہے کی راڈ سے پیٹا اور پھر بے دردی سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ چھتر پور تھانہ علاقہ کے منکیری پنچایت کے منہو گاؤں کا ہے جہاں لال موہن یادو کی دوسری بیوی کاجل دیوی نے 11 سالہ وویک کا قتل کر دیا۔ مقتول وویک لال موہن یادو کی پہلی بیوی کا بیٹا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ کاجل پہلے بھی اس بچے پر جان لیوا حملہ کر چکی ہے۔ واقعہ کے وقت شوہر گھر پر نہیں تھا۔ کل رات قتل کرنے کے بعد کاجل نے لاش کو گاؤں کے پاس واقع ڈوبھا میں دفنا دیا۔ یہاں مقامی گاؤں والوں کی اطلاع پر تھانہ چھتر پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا۔ مقتول بچے کی ماں کا پہلے ہی سانپ کے ڈسنے سے موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد لال موہن یادو نے کاجل سے دوسری شادی کرلی تھی۔چھتر پور تھانہ علاقہ کے منہو گاؤں کے رہنے والے لال موہن یادو کی پہلی بیوی کی چند سال قبل سانپ کے ڈسنے سے موت ہو گئی تھی۔

منموہن لال کی پہلی بیوی سے دو بیٹے تھے، وویک کی عمر 11 سال تھی اور اس کا چھوٹا بھائی 8 سال کا ہے۔ جبکہ منموہن یادو نے دوسری شادی کاجل کماری سے کی جن کی دو بیٹیاں ہیں۔ کاجل اپنے سوتیلے بیٹوں کو مسلسل مارتی پیٹتی تھی۔ کل رات 11 سالہ وویک کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد اس نے اس کا قتل کر دیا۔وہیں مقتول کے چھوٹے بھائی نے گاؤں والوں کو اطلاع دی۔ اس بنیاد پر مقامی گاؤں والوں نے پولیس کو خبردار کر دیا۔ تھانہ چھتر پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ اسٹیشن انچارج شیکھر کمار نے بتایا کہ بچے کی لاش کو ڈوبھا سے نکال لیا گیا ہے اور واقعے میں استعمال ہونے والا خون سے لت پت لوہے کا راڈ اور کپڑا بھی پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔ ساتھ ہی ملزم خاتون کاجل کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button