بین ریاستی خبریںسرورق

امیش پال قتل کیس میں مطلوب مافیا عتیق احمد کے وکیل وجے مشرا کو گرفتار کر لیا گیا

ایڈوکیٹ وجے مشرا بے نامی زمین کا سودا کرنے کے لیے عتیق کے خاندان کی ایک خاتون رکن کے ساتھ لکھنؤ آئے تھے۔

لکھنؤ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کی موت کے بعد باقی خاندان قانونی چارہ جوئی اور روزمرہ کی ضروریات کے لیے رقم کی کمی سے نبرد آزما ہے۔ اسی وجہ سے ایڈوکیٹ وجے مشرا بے نامی زمین کا سودا کرنے کے لیے عتیق کے خاندان کی ایک خاتون رکن کے ساتھ لکھنؤ آئے تھے۔ پولیس کواطلاع ملنےکے بعد وجے مشرا کو گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ تاہم اس دوران عتیق کے خاندان کی خاتون رکن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

پریاگ راج پولیس کے مطابق وجے مشرا راجوپال قتل کے گواہ امیش پال کے قتل کیس میں مطلوب تھے۔ ذرائع کے مطابق وجے مشرا گجرات کی سابرمتی جیل سے عتیق کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے جب وہ امیش پال قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا۔وجے مشرا پرالزام ہے کے وہ اس سازش سے پوری طرح واقف تھے۔ وجے مشرا پر امیش پال مقام کی معلومات دینے کا بھی الزام ہے۔ بتادیں کہ امیش پال کے قتل کے بعد وجے مشرا مسلسل تنازعات میں رہے تھے۔ اس نے اشرف کے ایک خفیہ خط کے بارے میں بھی معلومات دی، حالانکہ یہ کبھی منظر عام پر نہیں آیا۔ حکام کے مطابق، امیش کے قتل کے بعد بھی عتیق نے وجے مشرا سے فیس ٹائم کے ذریعے بات کی۔ تاہم یہ بات کبھی منظر عام پر نہیں آئی۔ حکام کے مطابق، امیش کے قتل کے بعد بھی عتیق نے وجے مشرا سے فیس ٹائم کے ذریعے بات کی۔ تاہم یہ بات کبھی منظر عام پر نہیں آئی۔ حکام کے مطابق، امیش کے قتل کے بعد بھی عتیق نے وجے مشرا سے فیس ٹائم FaceTimeکے ذریعے بات کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق وجے مشرا گومتی نگر کے ہوٹل میں جس خاتون سے ملنے آیا تھا وہ عتیق کی بیوی شائستہ یا اشرف کی بیوی زینب ہو سکتی ہے۔یہ دونوں عتیق کی بہن عائشہ نوری اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ گزشتہ کئی ماہ سے مفرور ہیں۔ خاندان کے بیشتر افراد کے خلاف مقدمات درج ہونے کی وجہ سے ان کی وکالت میں پیسے کی کمی آ رہی ہے۔ اس وجہ سے لکھنؤ میں عتیق کی بے نامی جائیدادوں کا سودا کرکے رقم اکٹھی کرنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button